—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب کی قانونی ٹیم کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس اور اثاثہ جات کیس پر سماعت کی۔

عمر ایوب الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے، سماعت کے دوران عمر ایوب کے وکیل کی جانب سے الیکشن کمیشن میں اسپیکر ریفرنس کیس میں پشاور ہائی کورٹ کا حکم امتناع پیش کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نااہلی کیس: عمر ایوب کی استدعا منظور

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کیس میں وقت دینے کی استدعا منظور کر لی۔

پشاور ہائی کورٹ کا اسٹے آرڈر الیکشن کمیشن کے سامنے پڑھا گیا۔

ممبر کے پی جسٹس (ر) اکرام اللّٰہ نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے اسٹے آرڈر میں نئی تاریخ نہیں دی۔

الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور متعلقہ جج سے رجوع کریں اور صورتِ حال سے آگاہ کریں، اسپیکر ریفرنس کا مقررہ وقت میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کو اثاثہ جات کیس میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے نااہلی ریفرنس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ عمر ایوب پر 24-2023ء کے گوشواروں اور ریٹرننگ افسر کو جمع کرائی گئی تفصیلات میں تضاد کا الزام ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ عمر ایوب کی

پڑھیں:

نئی دہلی، پاکستان ہائی کمیشن میں یوم آزادی کا جشن منایا گیا

نیو دہلی:

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کا جشن منایا گیا۔

بھارت میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے ایک پروقار تقریب میں ہائی کمیشں کے چانسری لان میں قومی پرچم لہرایا جہاں ہائی کمیشن کے افسران، عملے اور ان کے اہل خانہ نے تقریب میں شرکت کی، تقریب میں صدر پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے آزادی کی  عظیم جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی متحرک قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے آزاد وطن کی تخلیق کے لیے تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے حق خودارادیت کی طویل اور عظیم جدوجہد کی تکمیل ہے، آزادی ایک عظیم نعمت اور خداوند کریم کا انمول تحفہ ہے، اس کا ہمہ وقت دفاع کرنا ضروری ہے، آزادی کا راستہ شہدا کے خون سے ہموار ہوا۔

سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ معرکہ حق اس امر کی توثیق کرتا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان کسی بھی بیرونی خطرے یا جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور اہلیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غلبے کے لیے چھیڑی گئی جنگ میں دشمن خود مغلوب ہو گیا، گزشتہ 78 برسوں کے دوران پاکستان نے ترقی و خوش حالی کے سفر میں نمایاں پیش رفت کی۔

ناظم الامور نے مادر وطن کے تحفظ اور وقار کے لیے جانیں قربان کرنے والے قومی محافظوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خطے میں امن کا ہدف باہمی اعتماد، مساوات اور جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات کے پرامن حل کی بنیاد پر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارت کاری اور ڈائیلاگ پر مبنی طرز فکر جنوبی ایشیا کے روشن مستقبل کا پیشہ خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، تسلط اور بالادستی پر مبنی طرز عمل خطے کی خوش حالی اور ترقی کے امکانات کو بدستور محدود کرتے رہیں گے۔

تقریب میں روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے تحریک آزادی کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتے ہوئے دل موہ لینے والی پرفارمنس پیش کی اور ناظم الامور نے اپنی اہلیہ اور مشن کے دیگر افسران کے ہمراہ اس پرمسرت موقع پر خصوصی کیک بھی کاٹا۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 9ستمبر کو ہوگا
  • سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا
  • نئی دہلی، پاکستان ہائی کمیشن میں یوم آزادی کا جشن منایا گیا
  • پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یومِ آزادی کی تقریب، پرچم کشائی
  • نئی دہلی: پاکستان ہائی کمیشن میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب
  • جشن آزادی: سپریم کورٹ سمیت تمام ہائی کورٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب
  • سزاؤں کے بعد نااہلی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس
  • راہول گاندھی کی ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ مہم، بھارت میں انتخابی شفافیت پر سنگین سوالات
  • سزاؤں کے بعد نااہلی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن عدالت طلب
  • راہول گاندھی کی ’ووٹ چور؛ گدی چھوڑ‘ مہم، بھارت کا انتخابی بحران بے نقاب