ویب ڈیسک:  چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کےلیےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔

 چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں جس میں سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ہر ہائیکورٹ کے سینئر ترین تین ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ 

 جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

سکولوں کے فنڈز میں گھپلوں کا انکشاف

 چیف جسٹس اسلام آباد کے لیے جسٹس سرفرازڈوگر، جسٹس محسن کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام زیر غور  آئیں گے جب کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے لیے جسٹس جنیدغفار، جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس اقبال کلہوڑو کےناموں پرغور ہوگا۔ 

 چیف جسٹس بلوچستان کے لیے جسٹس روزی خان بڑیچ، جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کاسی کےناموں پر غورہوگا۔

 واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے13مستقل اراکین ہیں تاہم ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کے لیے کمیشن کے  ممبران کی تعداد 16 ہو گی جب کہ کم ازکم 9 ممبران کی اکثریت سے چیف جسٹسز کا تقرر ہوگا۔ 

راولپنڈی: گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، 7 شہری زخمی

 جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس پاکستان، سپریم کورٹ کے 4 ججز، اٹارنی جنرل، 2  حکومتی اراکین اور 2 اپوزیشن اراکین شریک ہیں۔

 جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کی نمائندگی احسن بھون کریں گے اور جوڈیشل کمیشن میں اسپیکر قومی اسمبلی کی نامزد روشن خورشید بھروچہ بھی شریک ہوں گی۔

 ہر صوبے کے چیف جسٹس کے لیے صوبائی وزیر قانون، ہائیکورٹ بار نمائندہ اور سابق جج شریک ہوگا، جوڈیشل کمیشن کے 16 ممبران میں سے کم از کم 9 ممبران کی اکثریت سے چیف جسٹس کا تقرر ہوگا۔

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -منگل 01 جولائی ،  2025

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی کے لیے

پڑھیں:

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے  سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری  نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج  کرتے ہوئے  سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا 25 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ 

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا ریٹائرڈ ملازمین کے لیے خوش آئند قدم
  • افغانستان پر چہار ملکی کا اجلاس 6 اکتوبر کو ماسکو میں ہوگا
  • افغانستان پر بڑی بیٹھک، چار ملکی اجلاس پیر کو ماسکو میں ہوگا
  • سندھ کابینہ کا اجلاس  پیر کوطلب،ماحولیات اور ساحلی ترقی سمیت 34 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
  • اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری نے  سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ 7 ماہ میں کتنے ہزار مقدمات نمٹائے ؟
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا
  • جعلی ڈگری کیس، جسٹس جہانگیری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا
  • راولپنڈی؛این اے 53اور پی پی 10میں دھاندلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور