ملک کا پہلا اینٹی سرکمنشن کیس مکمل، گیلویلوم اسٹیل پر ڈیوٹی عائد
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اسلام آباد:
قومی ٹیرف کمیشن (NTC) نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اینٹی سرکمنشن کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے گیلویلوم اسٹیل پر 40.47 فیصد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔
یہ فیصلہ مقامی اسٹیل صنعت کے تحفظ کیلئے سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔کمیشن نے اپنے فیصلے میں تسلیم کیا کہ گیلویلوم اسٹیل کو اصل اینٹی ڈمپنگ اقدامات کو غیر مؤثر بنانے کیلیے استعمال کیا جا رہا تھا، یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان اب اپنی تجارتی قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے سنجیدہ ہو چکا ہے۔
گیلویلوم اسٹیل جو زنک اور ایلومینیم کی تہہ چڑھی ہوئی کوائلز پر مشتمل ہے، کو چین سے درآمد کی جانیوالی جستی اسٹیل مصنوعات کا متبادل بنا کر پاکستان لایا جا رہا تھا تاکہ اصل اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی سے بچا جا سکے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 2017 میں چین سے جستی اسٹیل کی درآمد پر 6.
بین الاقوامی اسٹیلز اور عائشہ اسٹیل ملز کی جانب سے دائر درخواست کے بعد ٹیرف کمیشن نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ دورانِ تفتیش یہ ثابت ہوا کہ گیلویلوم مصنوعات کی ساخت، استعمال اور تیاری کا طریقہ کار جستی اسٹیل جیسا ہی ہے اور یہ اصل ڈیوٹی سے بچنے کی تکنیکی چال تھی۔
نیشنل ٹیرف کمیشن نے بالآخر فیصلہ سنایا کہ گیلویلوم اسٹیل بھی وہی نقصان دہ اثرات مرتب کر رہا ہے ۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اینٹی ڈمپنگ
پڑھیں:
تاریخ میں پہلی بار اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب میں جدید گنز کا استعمال شروع
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی دفعہ اسموگ کے خاتمے کے لیے جدید گنز کا استعمال شروع کر دیا گیا۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اینٹی اسموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا گیا ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں اینٹی اسموگ گن کے باضابطہ استعمال کا آغاز کر دیا گیا۔
اے آئی سے جڑے جدید موسمیاتی نظام کی مدد سے اینٹی اسموگ گن کی افادیت کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب کے علاقوں میں اسموگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ جدید مشینری بھی فراہم کی۔
اسموگ کے خاتمے کی اس جدید مشین کے ذریعے پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں کی پھوار فضا میں برسائی جاتی ہے، پانی کی پھوار سے فضا میں موجود آلودگی اور مٹی کے زرات کو صاف کیا جاتا ہے، اسموگ میں کمی لانے کے لیے یہ جدید مشینری چین، بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی استعمال کی جا رہی ہے۔
15 اینٹی سموگ گنز مقامی طور پر تیار کی گئی ہیں جن کا اب باضابطہ استعمال شروع کر دیا گیا ہے، 5 اینٹی اسموگ گنز تیاری کے مرحلے میں ہیں۔
اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ پانی صاف کرنے کا نظام بھی منسلک ہے، 16000 لیٹر واٹر ٹینک کے ساتھ منسلک یہ اینٹی اسموگ گن فضائی آلودگی پر قابو پانے کے وزیراعلی مریم نواز کے مشن کی ایک اہم کڑی ہے۔
اینٹی اسموگ گنز سے سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی، اینٹی سموگ گن 100 میٹر تک پانی کی پھوار فضا میں پھینک سکتی ہے۔