بلوچستان ہائیکورٹ کے جج کا جوڈیشل کمیشن کو خط، سابق جج کی مسلسل نامزدگی پر اعتراض
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
بلوچستان ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس کامران ملا خیل نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو ایک تحریری خط ارسال کرتے ہوئے ایک سابق جج کی مسلسل نامزدگی پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس کون ہوگا؟ فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا
یہ خط جسٹس کامران ملا خیل کی جانب سے باضابطہ طور پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کام کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو لکھا گیا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ جسٹس نذیر احمد لانگو کو جو پہلے ایک اجلاس کے لیے نامزد کیا گیا تھا، ان کی نامزدگی کا مقصد اب پورا ہو چکا ہے۔
خط کے مندرجات کے مطابق جسٹس نذیر لانگو کو اس وقت نامزد کیا گیا تھا جب بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری زیر غور تھی، اور اس وقت جسٹس اعجاز سواتی کو چیف جسٹس تعینات کرنے کا عمل جاری تھا۔ اب جبکہ جسٹس اعجاز سواتی کو مستقل چیف جسٹس مقرر کیا جا چکا ہے، تو جس اجلاس کے لیے سابق جج کو نامزد کیا گیا تھا، وہ عمل مکمل ہو چکا ہے۔
جسٹس کامران ملاخیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چونکہ اب بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی مستقل تقرری عمل میں آ چکی ہے، لہٰذا عدالت کی موجودہ صورتحال میں اگر چیف جسٹس کسی وجہ سے دستیاب نہیں تو ایسی صورت میں دوبارہ کسی دوسرے موزوں جج کو جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کے لیے نامزد کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
انہوں نے زور دیا ہے کہ آئندہ اجلاسوں کے لیے نئی نامزدگی موجودہ عدالتی ڈھانچے اور ضروریات کے مطابق کی جائے، تاکہ جوڈیشل کمیشن میں تمام نامزدگیوں کا عمل شفاف، غیر جانبدار اور آئینی تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعتراض بلوچستان ہائیکورٹ سابق جج نامزدگی وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان ہائیکورٹ نامزدگی وی نیوز بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن نامزد کیا کے لیے
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔