اسلام آباد (وقائع نگار)اسلا م آباد ہائی کورٹ میں جاری ججز کی سنیارٹی کے تنازعہ میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے صدر مملکت نے عدالت عالیہ کے ججز کی سنیارٹی کی منظوری دے دی ہے صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون کی جانب سے جاری گزٹ نوٹیفکیشن میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سنیئر ترین جج ڈکلیر کردیا گیا ہے جس کے بعد اب جوڈیشل کونسل میں ان کی مستقل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی منظوری ہونی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ٹرانسفر ہوکر آنے والے دیگر دو ججوں کی بھی مستقلی کردی گئی ہے واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ ججز کی سینیارٹی کے تعین کا معاملہ صدر مملکت کو بھیجا تھا۔ صدر مملکت نے تعین کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی لسٹ جاری کر دی۔سینیارٹی لسٹ کے مطابق ٹرانسفر ہونے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینیئر ترین جج ہوں گے۔ جسٹس خادم حسین سومرو 9 ویں نمبر پر جبکہ جسٹس آصف 11 ویں نمبر کے جج ہوں گے۔یکم جولائی کو جوڈیشل کمیشن اجلاس میں مستقل چیف جسٹس ہائیکورٹس تعیناتی زیر غور آئے گی۔ سندھ، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی ہوگی۔ ہر ہائیکورٹ کے تین سینیئر ترین ججز میں سے ایک کو چیف جسٹس تعینات کیا جائے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام زیر غور ہوں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائی آباد ہائی کورٹ صدر مملکت چیف جسٹس ججز کی

پڑھیں:

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفے سے متعلق جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے استعفی سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر وائرل ہوگئی جب کہ انہوں نے آج مقدمات کی سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اسردار اعجاز اسحاق خان آج بینچ میں موجود تھے اور انہوں نے جسٹس بابر ستار کے ہمراہ کیسز کی سماعت کی۔

اسپیشل ڈویژن بینچ نے ٹیکس کیسز کی سماعت کی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے متعلق دو روز قبل استعفے کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • ججز اپنی لڑائیاں خود لڑیں‘ وکلا ساتھ نہیں ہیں‘ سیکرٹری جنرل اسلام آباد ہائیکورٹ بار
  • اسلام آباد ہائیکورٹ عمارت منتقلی‘ ہائیکورٹ بار‘ ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ عمارت منتقلی کے معاملے پر نیا موڑ، ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے 
  • ارے بھائی ہمارے پاس تو ویسے بھی اب کھونے کو کچھ نہیں بچا: جسٹس ہاشم کاکڑ
  • وفاقی آئینی عدالت ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنیکا فیصلہ
  • وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفی سے متعلق جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفے سے متعلق جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفی کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل
  • جسٹس کے کے آغا نے بھی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا