صدر نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینیئر ترین جج ڈیکلیئر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
ٹرانسفر ججز کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینیئر ترین جج ڈیکلیئر کر دیا۔
صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت دیگر 2 ججز کی ٹرانسفر بھی مستقل قرار دے دی۔
سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ ججز کی سینیارٹی کے تعین کا معاملہ صدر مملکت کو بھیجا تھا۔ صدر مملکت نے تعین کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی لسٹ جاری کر دی۔
سینیارٹی لسٹ کے مطابق ٹرانسفر ہونے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینیئر ترین جج ہوں گے۔ جسٹس خادم حسین سومرو 9 ویں نمبر پر جبکہ جسٹس آصف 11 ویں نمبر کے جج ہوں گے۔
ججز کی سینیارٹی کے تعین اور عارضی یا مستقل ٹرانسفر کا معاملہ صدر مملکت کو بھیجا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
گزٹ نوٹیفکیشن 27 جون 2025 کو جاری کیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے 28 جون کو فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی جبکہ ججز کی سنیارٹی کا معاملہ ایک روز قبل 27 جون کو ہی گزٹ نوٹیفکیشن کی صورت میں طے ہوچکا تھا۔
یکم جولائی کو جوڈیشل کمیشن اجلاس میں مستقل چیف جسٹس ہائیکورٹس تعیناتی زیر غور آئے گی۔ سندھ، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی ہوگی۔ ہر ہائیکورٹ کے تین سینیئر ترین ججز میں سے ایک کو چیف جسٹس تعینات کیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ سے جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام زیر غور ہوں گے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر صدر مملکت ججز کی
پڑھیں:
جبری گمشدگی کیس‘ حقائق سے واقف افسر پیش ہو: اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری گمشدگی کے کیسز میں ان کیمرہ بریفنگ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ ایسا افسر جو حقائق سے واقف ہو، عدالت میں پیش ہو۔ یہ احکامات جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کے تحریری حکمنامے میں جاری کئے۔