اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی لسٹ جاری ، کون کس نمبر پر تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت کے فیصلے کے بعد وزارت قانون نے ججز سینیارٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔صدر زرداری کے فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب تیسرے سینئر جج ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری چوتھے، جسٹس بابر ستار پانچویں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق چھٹے، جسٹس ارباب طاہر ساتویں نمبر ہیں، اس کے علاوہ سینیارٹی لسٹ میں جسٹس ثمن رفعت کا 8واں، جسٹس خادم سومرو کو 9واں نمبر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس اعظم خان سینیارٹی میں 10ویں، جسٹس محمد آصف 11 ویں اور جسٹس انعام منہاس 12ویں نمبر پر ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر پاکستان نے طے کیا کہ تینوں ججز کا تبادلہ مستقبل کیا گیا۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے اجلاس بھی طلب کرلیا گیا، جوڈیشل کمیشن یکم جولائی کو اجلاس میں 3 سینئر ججز کے ناموں پر غور کرے گا، ججز میں جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی ٹرانسفر کو درست قرار دیتے ہوئے سینیارٹی کا معاملہ صدر مملکت کو بھجوا دیا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے چیلنج کردیا تھا۔ منیر اے ملک نے ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل جمع کرائی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 19 نیس جون کا فیصلہ اپیل کے التوا تک معطل کیا جائے، ججز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملکی سیاست میں اہم پیش رفت متوقع، وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات ملکی سیاست میں اہم پیش رفت متوقع، وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات فرزند پاکستان ایوارڈ ملنے پر چوہدری شفقت کا اظہارِ تشکر، وطن کیلئے زرمبادلہ اور مضبوط معیشت کی خواہش کا اظہار وزیراعظم کا بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ڈیکلیئر امریکا نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ شرائط مزید سخت کر دیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائیکورٹ کے سب نیوز ججز کی

پڑھیں:

بانی تحریک انصاف کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

سٹی42 :  چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائیکورٹ کے بانی تحریک انصاف کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے۔

 سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو قانونی سوالات پر تیاری کرنے کا حکم دے دیا۔

 وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان

 چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی مختصر سماعت کی جس میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل تھے۔

 سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ ضمانت کے کیس میں کیس کے مرکزی میرٹس پر کیسے رائے دے سکتی تھی؟ وکلا اس قانونی نقطے پر عدالت کی معاونت کریں۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری

 چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو، کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟

 چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آج صرف پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کیا جا رہا ہے، وکلا آئندہ سماعت تک لیگل ایشوز پر تیاری کر لیں، فریقین کے وکلا قانونی سوالات پر عدالت کی معاونت کریں تاکہ کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہو سکے۔

 بعدازاں سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 19 اگست 2025 تک ملتوی کر دی۔

5اگست احتجاج:پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم 

 واضح رہے کہ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ 
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ ،بحریہ ٹاون پراپرٹی نیلامی کیس کی سماعت کیلئے بینچ تبدیل
  • سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا، تفصیلات سب نیوز پر
  • سپریم کورٹ کی کورٹ فیسوں میں اضافہ، نئی فیسوں کی تفصیلات سب نیوز پر
  • آئینی، ٹیکسز اور مالیاتی پٹیشنز سنگل کے بجائے ڈویژن بینچ سنے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر جاری
  • سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر
  • آئینی، ٹیکسز اور مالیاتی پٹیشنز سنگل کے بجائے ڈویژن بینچ سنے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر جاری
  • سپریم کورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیے
  • سپریم کورٹ رولز 1980 منسوخ، رولز 2025 نافذ، فیس چارٹ بھی جاری
  • بانی تحریک انصاف کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
  • سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری