امید ہے اسپین دیگر مفرور ملزمان بھی گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کریگا: طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری—فائل فوٹو
وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ اسپین میں مفرور دیگر ملزمان بھی گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق طلال چوہدری نے ہسپانوی ہم منصب مارلاسکا گرینڈے سے ملاقات کی تھی اور مطلوب ملزمان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاریوں اور پاکستان حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔
طلال چوہدری نے 2 مطلوب ملزمان کی گرفتاری پر ہسپانوی ہم منصب سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طلال چوہدری
پڑھیں:
ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا
طلال چوہدری—فائل فوٹوالیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق طلال چوہدری کے پی پی 116 کے دورے اور میڈیا ٹاک پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وفاقی وزیر کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔
الیکشن کمیشن پنجاب کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوٹس کے ذریعے طلال چوہدری سے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔