قوم شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ سے مقروض ہے اور رہے گی، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان قوم کا فخر ہیں، شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور قوم انمٹ قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ قوم شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ سے مقروض ہے اور مقروض رہے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ شہدائے وطن کے خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بزدلانہ حملے میں شہید ہونیوالے سیکیورٹی فورسز کے13 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر سپوتوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ شہداء قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔ فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سیکیورٹی فورسز کے جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان قوم کا فخر ہیں، شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور قوم انمٹ قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ قوم شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ سے مقروض ہے اور مقروض رہے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ شہدائے وطن کے خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کے کی عظیم ہیں اور
پڑھیں:
وزیرداخلہ محسن نقوی کی واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر سے ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی، جس میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے کاش پٹیل کے پیشہ ورانہ انداز اور وژن کو سراہا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔