قوم جوانوں کی انمٹ قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
وفاقی وزیرداخلہ نے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 13 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بہادر سپوتوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، شہداء قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ قوم جوانوں کی انمٹ قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ محسن نقوی نے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 13 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بہادر سپوتوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، شہداء قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ سے مقروض ہے اور مقروض رہے گی، وزیرداخلہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ شہدائے وطن کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور کہا کہ
پڑھیں:
بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں، سپیکرقومی اسمبلی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ژوب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7تا 11اگست، 50بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔(جاری ہے)
منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہیں۔دہشتگردی کے خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔شہدا و غازیوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ملکی امن و ترقی کے لیے فورسز کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔