سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی  میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے  سکیورٹی فورسزکے 13 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، کہا کہ بہادر سپوتوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، شہداء قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔  

مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا

محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کے جوان   قوم کا فخر ہیں۔ شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور قوم ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و  اظہار تعزیت کیا، کہا کہ شہدائے وطن کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم   شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ سے  مقروض ہے اور مقروض رہے گی۔

سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد علی امین نے تین افسر معطل کر دیئے

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز کے محسن نقوی کہا کہ

پڑھیں:

غزہ: اسرائیلی حملے میں فلسطینی صحافیوں کی ہلاکت کی مذمت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اتوار کو غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے میں چھ فلسطینی صحافیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اس کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

یہ ہلاکتیں غزہ کے الشفاء ہسپتال کے باہر ان صحافیوں کے خیمے پر اسرائیل کے حملے میں ہوئیں۔ سیکرٹری جنرل کا بیان ان کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

Tweet URL

ہلاک ہونے والے صحافیوں میں سے پانچ قطر سے تعلق رکھنے والے ٹی وی چینل الجزیرہ کے لیے کام کرتے تھے، جن میں 28 سالہ انس الشریف بھی شامل تھے جنہیں اسرائیل نے حماس کا آلہ کار قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

الجزیرہ نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔ چینل نے کہا ہے کہ یہ واقعہ صحافیوں کا قتل اور صحافتی آزادی پر ایک سوچا سمجھا حملہ ہے۔

سوموار کو اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ کا آغاز کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں الجزیرہ کے صحافی ایک بار پھر تنازعہ کا شکار ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تازہ ترین ہلاکتیں ان سنگین خطرات کو اجاگر کرتی ہیں جن کا صحافیوں کو اس جاری تنازعے کی کوریج کے دوران آئے دن سامنا رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا سیکرٹری جنرل نےصحافیوں کی ہلاکتوں کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان نے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کا احترام اور تحفظ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور انہیں بلا خوف و خطر آزادانہ طور پر اپنا کام کرنے کی اجازت دینے پر زور دیا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے واقعہ کو بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

'او ایچ سی ایچ آر' نے کہا ہے کہ اسرائیل صحافیوں سمیت تمام شہریوں کا احترام کرے اور انہیں تحفظ دے۔ غزہ میں کام کرنے والے ذرائع ابلاغ کے تمام کارکنوں کو فوری، محفوظ اور بلارکاوٹ رسائی مہیا کی جائے۔

عالمی میڈیا کو رسائی دینے کا مطالبہ

'انروا' کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی فوج غزہ میں مظالم کی اطلاع دینے والی آوازوں کو خاموش کر رہی ہے۔

حالیہ حملے میں صحافیوں کی ہلاکت ہولناک واقع ہے۔ جنگ شروع ہونے کے بعد غزہ میں 200 سے زیادہ فلسطینی صحافی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ان ہلاکتوں کے ذمہ داروں کا کوئی محاسبہ نہیں ہوا۔

کمشنر جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اس جنگ کے بارے میں آزادانہ اطلاعات کو روکنے کے لیے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی غزہ میں رسائی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

صحافیوں کو تحفظ ملنا چاہیے اور غیرملکی صحافیوں کو غزہ میں آنے کی اجازت ہونی چاہیے تاکہ وہ اپنے فلسطینی ساتھیوں کے بہادرانہ کام میں تعاون کر سکیں۔

ان کا کہنا ہے کہ غلط اطلاعات اور علاقے میں ہونے والے مظالم کے بارے میں شبہات کو روکنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں کم از کم 242 فلسطینی صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ: اسرائیلی حملے میں فلسطینی صحافیوں کی ہلاکت کی مذمت
  • بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں، سپیکرقومی اسمبلی
  • محسن نقوی کا کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم
  •  وزیراعظم،صدرکا بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کو خراجِ تحسین 
  • 3 بھارتی سرپرست دہشتگرد ہلاک، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان بھی رنگ لانے لگا؛11 کیٹیگریز کا ویزا کھول دیا گیا
  • پاکستان عدل، مساوات اور رواداری کے اصولوں پر قائم ہوا ،انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا، محسن نقوی
  • ملک میں بسنے والا ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کا پاکستانی ہے، وزیر داخلہ
  • پاکستان مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا: محسن نقوی
  • حنیف محمد کی عمدہ بلے بازی کا ہر کوئی مداح تھا: محسن نقوی