وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں نادرا میگا سینٹر کا دورہ، عملے کو شاباش!
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد میں نادرا میگا سینٹر بلیو ایریا کا اچانک دورہ،شہریوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیرداخلہ نے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے وقت کے بارے دریافت کیا ۔شہریوں نے نادرا میگا سینٹر میں مہیا کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
شہریوں نے بتایا کہ عملہ بھی بہت تعاون کرتا ہے۔ آپ کے آنے سے حالات بہت بہتر ہوئے ہیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر کے شفٹ انچارج اور عملے کو شاباش دی اور مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی، وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے ویٹنگ ایریا اور مختلف کاونٹرز پر جاکر شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل پوچھے، وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کے شناختی کارڈز سے متعلق مسائل فوری طور پر حل کرنے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔
سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد علی امین نے تین افسر معطل کر دیئے
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جدید خودکار مشین کا معائنہ کیا اور خود شناختی کارڈ نمبر فیڈ کرکے اور فنگر پرنٹس کے ذریعے خودکار نظام کا مشاہدہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس سنٹر میں آکر خوشی آئی کہ شہریوں کو انتظار کی زحمت نہیں ہو رہی، نادرا سنٹر میں بغیر انتظار کام ہونا خوش آئند ہےشہریوں کے لئے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا
پڑھیں:
کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا: محسن نقوی
ویب ڈیسک: وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے نزدیک خودکش دھماکے کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج 12 بجکر 39 منٹ پر خودکش حملہ ہوا جس میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے، خود کش حملہ آور کچہری کے اندر جانے کی کوشش میں تھا۔
موقع نہ ملنے پر پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا، پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے۔ کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے گا۔
پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی
انہوں نے کہا کہ کل وانا میں بھی گاڑی سوار خودکش حملہ آور انٹری پوائنٹ پر پھٹا، وانا میں بھی علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔
وانا حملے میں افغانستان ملوث ہے، وہاں افغانستان میں کمیونیکیشن ہوتی رہی۔
وزیر اعظم نے زخمیوں کے فوری علاج ہدایت کی،خود کش حملہ اور کچہری کے اندر جانے کا پلان کر رہا تھا ۔