بینک کھاتوں، مختصر قرضوں اور سرمایہ کاری میں 12فیصد اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی :بینکوں کے کھاتوں، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست کے اختتام پر بینکوں کے کھاتوں کا مجموعی حجم 34 ہزار 463 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے 30.
ا سٹیٹ بینک کے مطابق اگست کے اختتام تک بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 12 ہزار 289 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے 10939 ارب روپے کے مقابلے میں 12.3 فیصد زیادہ ہے۔جولائی میں بینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کا حجم 12 ہزار 361 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں بینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 0.6 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق اگست کے اختتام پر بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 36303 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے 31033 ارب روپے کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔جولائی کے مقابلے میں اگست میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جولائی میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 36 ہزار 191 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو اگست میں بڑھ کر 36 ہزار 303 ارب روپے ہوگیا۔ اگست کے اختتام پر قرضوں کے تناسب سے بینکوں کے کھاتوں کی شرح 35.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال اگست میں قرضوں کے تناسب سے ڈیپازٹس کی شرح 35.5 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جولائی میں یہ شرح 36.1 فیصد تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ارب روپے ریکارڈ کیا گیا گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں کے اختتام پر سرمایہ کاری میں بینکوں بنیادوں پر جولائی کے میں اگست اگست میں کا حجم
پڑھیں:
ہمارا 70 فیصد بجٹ قرضوں کی ادائیگی میں جا رہا ہے: مصدق ملک
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاوفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو تعلیم پر توجہ دینا ہوگی، ہمارا 70 فیصد بجٹ قرضوں کی ادائیگی میں جا رہا ہے۔
پاکستان ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کی تقریب سے خطاب کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔
مصدق ملک کا کہنا ہے کہ دنیا اب سولر ٹیکنالوجی پر جا رہی ہے، نوجوانوں کے آئیڈیاز کے ذریعے ماحولیات میں بہتری لائی جا سکتی ہے، ہمیں ماحولیات میں بہتری لانی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گرین فندنگ کو سپورٹ کرے گی، ہمیں فضا میں پلاسٹک آلودگی کو ختم کرنا ہے۔
اِن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں اپنی نسلوں کو محفوظ ماحولیاتی نظام فراہم کرنا ہے، حکومت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔