data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

اسلام آباد: رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے چار ماہ(جولائی تا اکتوبر) میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں تجارتی خسارہ 3 ارب 46 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھ گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارے کا حجم 12 ارب 58 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں تجارتی خسارہ 9 ارب 11 کروڑ ڈالر تھا۔اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں تجارتی خسارہ 3 ارب 46 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھ گیا ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ابتدائی چار ماہ میں ملکی برآمدات میں چار فیصد سے زائد کمی آئی ہے، جولائی تا اکتوبر برآمدات کا حجم 10 ارب 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔اس دوران غیر ملکی درآمدات 15.

13 فیصد اضافے سے 23 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں البتہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر 2025 میں برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں برآمدات 2.49 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.84 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 4.21 فیصد کمی، حجم 3.20 ارب ڈالر رہا۔

مزید بتایا گیا کہ ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں درآمدات 3.57 فیصد اضافے سے 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں، اکتوبر 2024کے مقابلے میں گزشتہ ماہ برآمدات میں 4.46 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تجارتی خسارے میں کے مقابلے میں میں تجارتی ارب ڈالر برا مدات مالی سال ڈالر سے

پڑھیں:

سیمنٹ کی برآمد اکتوبر 2025 میں بھی منفی نمو کا شکار

سیمنٹ کی برآمد اکتوبر 2025 میں بھی منفی نمو کا شکار رہی ہے۔ 

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ انڈسٹری کی اکتوبر 2025 کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.926 ملین ٹن رہی جبکہ اکتوبر 2024 میں یہ 3.409 ملین ٹن تھی جو کہ ماہ بہ ماہ 15.17 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اس کے برعکس سیمنٹ کی برآمدات میں 23.44 فیصد کی نمایاں  کمی واقع ہوئی (ستمبر 2025 میں ماہ بہ ماہ کمی 15.25 فیصد تھی)، جبکہ اکتوبر 2024 میں برامدی حجم 1.081 ملین ٹن تھا جو کم ہو کر اکتوبر 2025 میں صرف 0.827 ملین ٹن رہ گیا۔

اکتوبر 2025 کے دوران سیمنٹ کی کُل فروخت 4.754 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 4.490 ملین ٹن فروخت ہوئی تھی، جو کہ 5.87 فیصد کا معمولی اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

موجودہ مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران سیمنٹ کی کُل فروخت (مقامی اور برآمدات) 17.265 ملین ٹن رہی جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران کی گئی 14.951 ملین ٹن کی فروخت سے 15.48 فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت کے دوران مقامی فروخت 13.849 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ 11.728 ملین ٹن تھی، جو 18.09 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

برآمدی فروخت میں 5.97 فیصد کا اضافہ ہوا کیونکہ موجودہ مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران حجم بڑھ کر 3.416 ملین ٹن ہو گیا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 3.223 ملین ٹن برآمدات ہوئی تھیں۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران برآمدات میں  مسلسل کمی تشویش کا باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "اگر یہ رجحان جاری رہا تو یہ سیمنٹ سیکٹر کی بحالی کی امیدوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، حکومت برآمدات کے لیے معاون  اقدامات کرے تاکہ پاکستانی  سیمنٹ کو غیر ملکی منڈیوں کے لیے زیادہ مسابقتی اور پرکشش بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • مالی سال کے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ
  • مالی سال کے پہلے 4 ماہ، تجارتی خسارے میں 38 فیصد کا ریکارڈاضافہ
  • مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • سیمنٹ کی برآمد اکتوبر 2025 میں بھی منفی نمو کا شکار
  • ملکی معیشت مسلسل زوال کا شکار رہی ،پاکستان بزنس فورم
  • اکتوبر میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی
  • ملک میں اکتوبر میں مہنگائی تخمینے سے زائد ریکارڈ
  • امریکا کے 10 امیر ترین افراد کی دولت میں ایک سال میں 700 ارب ڈالر کا اضافہ، آکسفیم کا انکشاف
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ