لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
لاہور:
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اہلکاروں نے لاہور ایئرپورٹ کے بین الاقوامی ہولڈ بیگیج سرچ کاؤنٹر پر بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق بحرین جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے گلابی رنگ کے ٹرالی بیگ کو اسکریننگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا اور تلاشی کے دوران بیگ کے اندر موجود ایک سیاہ ہینڈ کیری کے پچھلے حصے میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی 1.
اعلامیے میں کہا گیا کہ ملزم کو برآمد شدہ منشیات اور سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے فوری طور پر اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی تفتیش کے بعد کیس اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ بروقت اور کامیاب کارروائی اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اے ایس ایف ملکی ہوائی اڈوں کو منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیا سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر لمحہ چوکس اور سرگرمِ عمل ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اے ایس ایف
پڑھیں:
امریکی دباؤ پر عراق ترکمان گیس ڈیل ناکام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کی ترکمانستان سے گیس خریدنے کی کوشش امریکی دباؤ کے باعث ناکام ہوگئی۔ اس معاہدے کے تحت ترکمانستان سے گیس ایران کے راستے عراق پہنچائی جانی تھی تاکہ ملک میں بجلی کی قلت کم ہو سکے، لیکن امریکا نے اس ڈیل کی منظوری دینے سے انکار کر دیا۔ عراقی وزیراعظم کے توانائی امور کے مشیر عادل کریم نے کہا کہ اگر یہ معاہدہ آگے بڑھایا گیا تو عراقی بینکوں اور مالیاتی اداروں پر امریکی پابندیاں لگ سکتی ہیں، اس لیے فی الحال یہ معاہدہ معطل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عراق پچھلی ایک دہائی سے اپنی بجلی کی بڑی ضرورتیں ایران سے گیس لے کر پوری کر رہا ہے۔ 2024 ء میں ایران سے 9.5 ارب کیوبک میٹر گیس درآمد کی گئی۔ لیکن امریکی پابندیوں کے باعث ان سپلائی پر بھی خطرات منڈلا رہے ہیں۔ عراق کی بجلی کی طلب گرمیوں میں سب سے زیادہ بڑھ جاتی ہے اور روزانہ تقریباً 45 ملین کیوبک میٹر گیس درکار ہوتی ہے۔ ایران سے گیس نہ ملنے کے باعث ملک میں بجلی کی پیداوار میں تقریباً 3 ہزار میگاواٹ کی کمی آچکی ہے، جو تقریباً ڈھائی ملین گھروں پر اثر انداز ہوئی ہے۔ترکمان ڈیل ناکام ہونے کے بعد عراق اب قطر اور عمان سے ایل این جی درآمد کرنے کے منصوبے بنا رہا ہے اور اس کے لیے ایک فلوٹنگ ٹرمینل لیز پر لینے کی تیاری ہے۔ اس کے ساتھ حکومت نے ٹوٹل انر جیز، بی پی اور شیورون جیسی بڑی کمپنیوں کے ساتھ منصوبوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔