پنجاب پولیس کی راجن پور میں کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی، 6 مغوی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
پنجاب پولیس نے راجن پور کے کچے کے علاقے میں کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 مغوی بازیاب کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق راجن پور پولیس کا کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔عمرانی گینگ کے ڈاکووں نے گزشتہ اتوار کی شب روجھان سے 6 شہریوں کواغوا کیا تھا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکو مغویوں کو اغوا کرکے کچے کی جانب فرار ہوئے، پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں میں داخل ہوگئی جس کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس کی شدید فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو فرار ہو گئے جبکہ 7 سہولت کار گرفتار ہوئے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی اور تعاقب جاری رکھا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی بحفاظت بازیاب کروانے پر راجن پور پولیس کی کامیابی کو سراہا اور اہلکار کو شاباشی دی
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس پولیس کی راجن پور پولیس نے
پڑھیں:
صبا قمر کا صحافی نعیم حنیف کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر دو دہائیوں سے شوبز انڈسٹری کا اہم حصہ ہیں، انہوں نے صحافی نعیم حنیف کے سنگین الزامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا۔
صبا قمر ان دنوں اپنے دو ڈراموں پامال اور کیس نمبر 9 کی وجہ سے خبروں میں ہیں، جبکہ ان کے کراچی سے متعلق حالیہ بیان نے بھی سوشل میڈیا پر خاصی بحث چھیڑ دی تھی، اسی تناظر میں صحافی نعیم حنیف نے صبا قمر کے ماضی سے متعلق متنازع دعوے کیے۔
نعیم حنیف اکثر فنکاروں کے بارے میں پسِ پردہ خبریں دیتے نظر آتے ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ صبا قمر 04-2003 میں لاہور میں ایک ایسے شخص کے گھر میں رہتی تھیں جس سے ان کا تعلق تھا، لیکن شادی نہ ہونے پر وہ شخص انہیں ہراساں کرنے لگا۔
صبا قمر نے ان الزامات کو بےبنیاد اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اس معاملے پر قانونی کارروائی کریں گی۔
سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے اس تنازعے پر شدید ردِعمل دیا ہے، ایک صارف نے لکھا، ’صرف صبا کا نام کیوں لیا، اس شخص کا نام کیوں نہیں بتایا؟‘ جبکہ ایک اور نے کہا، ’اچھا کیا صبا نے ایسے لوگوں کو عدالت تک لے جانا چاہیے۔‘
اداکارہ کے اس اقدام کو مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے حوصل مند اور مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔