نصیر آباد، ڈاکوؤں سے روابط پر تھانہ انچارج نوکری سے برطرف
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکو گینگ سے روابط ثابت ہونے پر تھانہ لانڈھی شریف کے انچارج سب انسپیکٹر گہنور خان کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی نصیر آباد نے ڈاکوؤں سے روابط ثابت ہونے پر پولیس تھانہ لانڈھی شریف کے انچارج اے ایس آئی کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ ایس ایس پی نصیر آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکو گینگ درانی سراج فقیر محمد مغیری سے روابط ثابت ہونے پر پولیس تھانہ لانڈھی شریف کے انچارج سب انسپکٹر گہنور خان کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سے روابط
پڑھیں:
کرپشن میں ملوث راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مزید 16 ملازمین برطرف
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں کرپشن، مایوس کن کارکردگی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مزید16 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ مزید 200 ملازمین کی برطرفی کا عمل جاری ہے۔
سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی نے انکشاف کیا کہ ناقص کارکردگی اور خلاف ورزی پر 14 ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ بطور جرمانہ کاٹی گئی جبکہ 3 ملازمین کے انکریمنٹ ضبط کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب سابق سی ای او ڈاکٹر انصر اسحاق نے موجودہ سی ای او ڈاکٹر احسان غنی کے خلاف 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ دعویٰ جوہر عقیل کیس رپورٹ میں دیے گئے منفی ریمارکس کی بنیاد پر دائر کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی بھرتیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے، جن میں 1500 سینٹری پیٹرول اور 62 اینٹامالوجسٹ شامل ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب نے معاملے پر 3 دن میں رپورٹ طلب کی تھی تاہم 3 ماہ گزرنے کے باوجود تحقیقات کا آغاز نہ ہو سکا۔
انکوائری آفیسر ڈاکٹر معیز منظور کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب ڈیوٹی پر ہیں اور فارغ ہو کر انکوائری کریں گے، تاہم ذرائع کے مطابق معاملے کو دبانے کے لیے تحقیقات میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے۔ دستاویزات کے مطابق انکوائری کے لیے پہلا مراسلہ 24 اکتوبر 2024 کو، دوسرا 8 جنوری 2025 کو اور تیسرا 16 اپریل 2025 کو بھجوایا گیا تھا۔
گزشتہ مالی سال میں 89 دن کے لیے عارضی سینٹری ورکرز بھرتی کیے گئے جبکہ اینٹامالوجسٹ بھرتی کے لیے انٹرویو کی تاریخ یکم اپریل مقرر کی گئی۔ کمیٹی جولائی میں تشکیل دی گئی، 30 جولائی کو سکروٹنی کے بعد اگلے روز 1500 امیدواروں کو تقرر نامے جاری کر دیے گئے۔
Post Views: 1