محرابپور،جرم ثابت،قید و جرمانے کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)چیک کا مقدمہ جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم، نوشہرو فیروز کی عدالت کے جج جاوید احمد کوریجو نے بوگس چیک جاری کرنے کا جرم ثابت ہونے پر اختر مرکیو کو2سال قید اور45ہزار جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے ملزم کیخلاف ایک کروڑ27لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے پر محمد امین میمن نے مقدمہ درج کرایا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔