سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں بار بار ڈیل کی پیشکشیں کی گئیں کہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں یا خاموش ہو جائیں تو مقدمات ختم کر دیے جائیں گے، مگر انہوں نے یہ سب مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ عدالتوں کے ذریعے ہی مقدمات کا سامنا کریں گے۔

ایکس پوسٹ پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ان پر بے بنیاد 300 مقدمات قائم کیے گئے، لیکن وہ جانتے ہیں کہ وہ بے گناہ ہیں اور حق پر ہیں۔

Can you name just one person who came to you with the offer, saying we are ready to allow you to leave the country ? Just one name? People are already sick of your blatant lies https://t.

co/qE7vU1Hsdl

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 25, 2025

پوسٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں اہل خانہ اور وکلا سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں بھی پراسیکیوشن کے اپنے گواہوں برگیڈیئر احمد اور کرنل ریحان نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ تحائف ان کے گھر نہیں گئے بلکہ توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے۔

عمران خان کے مطابق، اس مقدمے میں فوری بریت ہونی چاہیے، خاص طور پر ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت ہو جانی چاہیے کیونکہ ان پر صرف جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔

“مجھے بار بار ڈیل آفر ہوئی اور کہا گیا کہ ملک چھوڑ کر چلا جاؤں یا خاموش ہو جاؤں تو میرے کیسز ختم کر دئیے جائیں گے، لیکن پہلے دن سے میرا موقف ہے کہ میں ان مقدمات کا سامنا عدالتوں سے کر کے ہی باہر آؤں گا کسی ڈیل کے نتیجے میں ہرگز نہیں۔ اسی لیے مجھ پر بے بنیاد 300 مقدمات بنائے گئے…

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 24, 2025

انہوں نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے قانون کے بجائے سکرپٹ کے تحت سنائے جا رہے ہیں، پہلے توشہ خانہ 2 میں سزا سنائی جائے گی اور پھر القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت دی جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایکس پر کہا کہ اگر واقعی کسی نے ڈیل کی پیشکش کی ہے تو عمران خان ایک نام تو بتائیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ عوام ان کے بے بنیاد جھوٹ سے تنگ آ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اڈیالہ جیل چیئرمین تحریک انصاف ڈیل کی پیشکش عمران خان محسن نقوی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل چیئرمین تحریک انصاف ڈیل کی پیشکش محسن نقوی محسن نقوی ڈیل کی کہا کہ

پڑھیں:

ایف آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بڑا فیصلہ

عرفان ملک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کی کارکردگی مزید فعال بنانے کے لیے بڑے فیصلے کرتے ہوئے ادارے کے تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات کا آغاز کر دیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کے آپریشنل ڈھانچے کو ازسرنو ترتیب دیتے ہوئے3 ریجنز قائم کر دیے گئے ہیں، جن میں نارتھ، سنٹرل اور ساؤتھ ریجن شامل ہیں۔ ہر ریجن کی قیادت ایک ایڈیشنل ڈی جی کریں گے، اس سے قبل ایف آئی اے میں صرف نارتھ اور ساؤتھ ریجن تھے۔

پاکستان کا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل

نارتھ ریجن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہوں گے، سنٹرل ریجن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل ہوں گے جبکہ ساؤتھ ریجن میں کراچی، حیدر آباد، سکھر اور بلوچستان زون شامل کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، ایف آئی اے میں 2 نئے زونز بھی قائم کیے گئے ہیں، گلگت بلتستان زون کا دفتر گلگت میں اور سکھر زون کا دفتر سکھر میں بنایا جائے گا، اس کے ساتھ لاہور میں ایڈیشنل ڈی جی کا آفس بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 سونا سستا ہوگیا،قیمت میں حیران کُن کمی

حکام کے مطابق ان آپریشنل اصلاحات سے ادارے کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا، خطے کی ضروریات کے مطابق فیصلے اور وسائل کی تقسیم ممکن ہو سکے گی، فیصلہ سازی میں تیزی آئے گی اور جوابدہی میں بہتری کے ساتھ عوام کو خدمات کی فراہمی مزید مؤثر ہو گی۔

لاہور میں ایڈیشنل ڈی جی کا آفس بھی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی نے ایک بار پھر رونالڈو کی ویڈیو شئیر کردی
  • محسن نقوی کا چیلنج، عمران خان نے چپ سادھ لی
  • سلمان اکرم راجہ نے فلک جاوید کی گرفتاری اور ڈیل کی خبروں کی تردید کر دی
  • ’’کیا آپ صرف ایک شخص کا نام بتا سکتے ہیں جو آپ کے پاس آفر لیکرآیا‘‘،محسن نقوی کا عمران خان کے ٹوئٹ پر سوال
  • ’’کیا آپ صرف ایک شخص کا نام بتا سکتے ہیں جو آپ کے پاس ڈیل  لیکرآیا‘‘وزیر داخلہ محسن نقوی کا عمران خان کے ٹوئٹ پر سوال 
  • رونالڈو کا جہاز گرنے کا اشارہ، محسن نقوی کی شیئر کی گئی ویڈیو وائرل، بھارتی تلملا گئے
  • ایف آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بڑا فیصلہ
  • رونالڈو کی ویڈیو پوسٹ کرکے محسن نقوی نے بھارتیوں کو ٹرول کردیا
  • رونالڈو نے بھی رافیل گرنے پر بھارت کا مذاق بناڈالا، محسن نقوی نے ویڈیو شیئر کردی