بالی ووڈ کے معروف نغمہ نگار سمیر انجام نے ایک پوڈکاسٹ میں اس وقت کے جذباتی واقعات کا پردہ فاش کیا ہے جب سپر اسٹار سلمان خان اداکارہ ایشوریا رائے سے اپنی علیحدگی کے صدمے سے گزر رہے تھے۔

سمیر انجام نے بتایا کہ فلم ’تیرے نام‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان اکثر گانے سنتے ہوئے رو پڑتے تھے۔

یہ واقعہ 2003 کا ہے، جب سلمان خان نے ستیش کوشک کی فلم ’تیرے نام‘ میں ایک دل شکستہ عاشق کا کردار ادا کیا۔ سمیر انجام کے مطابق سلمان خان کا اپنا ٹوٹا ہوا دل ان کی اداکاری کےلیے حقیقی جذبات مہیا کر رہا تھا۔ وہ ہر شاٹ لینے سے پہلے مخصوص گانے سن کر اپنے جذبات تازہ کیا کرتے تھے۔

سمیر انجام نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا ٹائٹل گانا تو خاص طور پر سلمان خان کے لیے نہیں لکھا گیا تھا، لیکن یہ گانا ان کی اصل زندگی کی کہانی کی پرچھائیں ضرور بن گیا۔ شوٹنگ سے پہلے سلمان خان گلوکار ہمیش ریشمیا سے درخواست کرتے کہ وہ یہ گانا سنا دیں، جس کے بعد جذبات میں بہہ کر رو پڑتے اور پھر اپنا منظر فلم بند کرواتے۔

نغمہ نگار نے بتایا کہ سلمان خان خاص طور پر گانے کے اس بول ’کیوں کسی کو وفا کے بدلے وفا نہیں ملتی‘ پر بہت متاثر ہوتے تھے۔ اس وقت ان کا زخم تازہ تھا اور وہ جذباتی تکلیف کے دور سے گزر رہے تھے، جس کا اظہار ان کے آنسوؤں کے ذریعے ہوتا تھا۔

یاد رہے کہ سلمان خان اور ایشوریا رائے کا رومانوی تعلق 1999 میں فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے سیٹ پر شروع ہوا تھا اور یہ بالی ووڈ کے سب سے مشہور محبت کے واقعات میں شمار ہوتا ہے۔ دونوں کا رشتہ 2002 میں ختم ہو گیا، جس کے بعد ایشوریا رائے نے 2007 میں ابھیشیک بچن سے شادی کرلی، جبکہ سلمان خان نے اب تک شادی نہیں کی۔

سمیر انجام کا کیریئر تین دہائیوں پر محیط ہے جنہوں نے چار ہزار سے زائد گانے لکھے ہیں، بالی ووڈ کی فلمی موسیقی کی تاریخ کا ایک اہم نام ہیں۔ ان کے لکھے ہوئے گانے آج بھی مقبولیت کے ساتھ سنے جاتے ہیں۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا

فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا، شوکت بسرا، ضیاء الدین قریشی و دیگر کو واپس روانہ کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان جاتے ہوئے دیامر میں روکا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن مہم‘ سلمان اکرم راجہ کو دیامر سے واپس بھیج دیا گیا
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے