فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ ????????
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں متعلقہ فائیلیں Islam Times V Log 27-09-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ
Al-Aqsa Flood Anniversary | Khamenei’s Message & Flotilla Under Attack | Israel in Isolation
فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ ????????.
ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیش کش: سید انجم رضا
پروگرام کا خلاصہ:
???? طوفان الاقصیٰ کی دوسری سالگرہ اور عالمی سیاست پر اس کے اثرات۔
???? رہبر مسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا اہم خطاب، جس میں ایران کے اتحاد، ایٹمی پروگرام اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر دوٹوک موقف شامل ہے۔
???? الصمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے، انسانی ہمدردی کی کشتیوں کو نشانہ بنانے اور عالمی برادری کے ردعمل کی تفصیل۔
???? نیتن یاہو کی ناکامی اور اسرائیل کی بڑھتی ہوئی عالمی تنہائی۔
On the 2nd anniversary of Al-Aqsa Flood (طوفان الاقصیٰ), Israel faces global diplomatic isolation while resistance in Gaza grows stronger. In this vlog, we cover:
???? Khamenei’s historic speech on Iran’s unity, nuclear program, and rejection of US dictations.
???? The shocking Israeli attacks on the humanitarian Flotilla (الصمود بیڑا), targeted with flashbangs, explosives, and communication jamming.
???? Worldwide protests at the United Nations HQ New York against Netanyahu, labeled as a “war criminal.”
???? Hamas’ strong reply to Trump’s false ceasefire claims.
This vlog exposes the truth of Palestine’s struggle, Israel’s crimes, and the global awakening against occupation. Watch till the end for deep analysis and latest updates.
???? Don’t forget to LIKE, SHARE & SUBSCRIBE for more updates on Palestine, Resistance, and Middle East politics.
#Palestine #Khamenei #Flotilla #Israel #Gaza #UNGA #Resistance #MiddleEast #BreakingNews #MuslimUnity Al Aqsa Flood anniversary, Khamenei speech 2025, Ayatollah Khamenei Iran, Israel Gaza war, Netanyahu war crimes, Palestine protest UN, Flotilla attack Israel, Gaza resistance 2025, Hamas Trump response, Palestinian struggle, Gaza latest news, Israel isolation UN, الصمود فلوٹیلا, طوفان الاقصیٰ, رہبر مسلمین خطاب, فلسطین مزاحمت, Netanyahu protest New York, Gaza humanitarian crisis, Middle East breaking news, Muslim unity
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طوفان الاقصی
پڑھیں:
اسرائیلی پارلیمنٹ :فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے قانون کا پہلا مرحلہ منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-08-29
تل ابیب /غزہ/ دوحا /لندن (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن /صباح نیوز) اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) نے پہلے مرحلے میں ایک بل کی منظوری دی ہے جو فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کی اجازت دیتا ہے۔ ترکیے کے خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی نشریاتی ادارے ’کان‘ نے رپورٹ کیا کہ یہ بل پیر کی رات 120 ارکان میں سے 39 کی حمایت سے منظور ہوا، بل کے خلاف 16ووٹ ڈالے گئے۔ اجلاس کے دوران عرب رکنِ پارلیمنٹ ایمن عودہ اور انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کے درمیان سخت تکرار ہوئی، جو تقریباً ہاتھا پائی کی صورت اختیار کر گئی۔ یہ قانون سازی بن گویر کی انتہاپسند یہودی پاور پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی تھی، ووٹنگ سے پہلے مسودہ قانون کو کنیسٹ کی متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا تاکہ اسے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لیے تیار کیا جا سکے، جو حتمی منظوری کے لیے ضروری مراحل ہیں۔قانون کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ ’جو کوئی جان بوجھ کر یا لاپرواہی کے باعث کسی اسرائیلی شہری کی موت کا سبب بنے اور اس کا مقصد نسل پرستی، نفرت یا اسرائیل کو نقصان پہنچانا ہو، اسے سزائے موت دی جائے گی‘۔ اس کے ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایک بار سزا سنائے جانے کے بعد اسے کم نہیں کیا جا سکے گا۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں طویل عرصے سے بن گویر کے اس قانون کے اقدام کی مذمت کر رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ قانون خاص طور پر فلسطینیوں کو نشانہ بناتا ہے اور نظامی امتیاز کو مزید گہرا کرتا ہے۔ علاوہ ازیں غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک بچے سمیت 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے حملے تھم نہ سکے، اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے دوران 31 میں سے 25 دن حملے جاری رکھے۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد صہیونی حملوں میں 242 فلسطینی شہید، 622 زخمی ہوئے، 19 اور 29 اکتوبر کو اسرائیلی حملوں میں 154 افراد شہید ہوئے۔ اسرائیل نے 10 اکتوبر سے 10 نومبر تک 282 خلاف ورزیاں کیں، اسرائیل نے ایک ماہ میں غزہ پر 124 بار بمباری اور 52 بار مکانات تباہ کیے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے امدادی سامان کی ترسیل روک کر انسانی بحران کو مزید بڑھایا، صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ میں بنیادی ڈھانچے اور رہائشی عمارتوں کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل سمجھوتے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل نے سمجھوتوں کے نقشوں پر عمل نہیں کیا اور شمالی غزہ میں خصوصی طور پر یلو لائن کو بڑھانے کی جان بوجھ کر کوشش کی ہے۔ لندن کے علاقے ویسٹ منسٹر کی سڑکیں گزشتہ روز سرخ رنگ سے رنگ گئیں جب ’’فلسطینی اسیران کی رہائی‘‘ کے عنوان سے ایک علامتی مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد برطانوی اور عالمی رائے عامہ کی توجہ ان ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی جانب مبذول کرانا ہے جو قابض اسرائیل کی جیلوں میں برسوں سے انسانیت سوز مظالم جھیل رہے ہیں۔