بابا گورونانک برسی کی تقریبات کا دوسرا روز‘ یاتریوں نے نگر کیرتن کا جلوس نکالا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
شکرگڑھ (نامہ نگار) کرتار پور میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک کی برسی کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ ملک اور بیرون ممالک سے 3 ہزار سے زائد یاتری پہنچ چکے۔ عبادات اور دعائیہ تقریبات ہوئیں۔ دربار صاحب میں یاتریوں نے عبادت کی اور بابا گورو نانک سے منسوب مقامات اور مقدسات کی زیارت کی۔ دربار صاحب سے زیرو لائن تک نگر کیرتن کا جلوس نکالا گیا، جس میں مرکزی گاڑی کو پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ یاتریوں نے ہفتہ کی رات کرتار پور میں ہی قیام کیا۔ گزشتہ صبح انہیں حلوہ پوری‘ پراٹھا چنے اور چائے سے ناشتہ کرایا گیا۔ دوپہر کو بابا گورو نانک کے کھیتوں سے تیار شدہ چاول‘ روٹی اورکڑی پکوڑا سے تواضع کی گئی۔ یاتری آج اختتامی دعا کے بعد واپس روانہ ہو جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
مزید :