غزہ سٹی میں ملٹری چیک پوسٹ پر حماس کے حملے میں اسرائیلی فوج کا ایک اور اہلکار ہلاک ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے اسنائپر کے حملے میں 21 سالہ اسٹاف سرجنٹ چلاچیو شمعون دمیلاش مارا گیا۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے اہلکار کا تعلق نہال بریگیڈ کی 932 ویں بٹالین سے تھا جو بیئر شیبا کے رہائشی تھے۔

ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک فوجی کیمپ کی چیک پوسٹ پر تعینات تھے جب ان پر اسنائپر نے تاک کر گولی چلائی۔

اس واقعے کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں حماس کے ساتھ دو بدو جھڑپوں میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 850 سے تجاوز کرگئی۔

ان میں وہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو غزہ یا اسرائیلی سرزمین پر عام فلسطینیوں کے حملوں میں مارے گئے تھے۔

یہ تعداد اس کے علاوہ ہے جب حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس میں 1500 اسرائیلی مارے گئے تھے۔

دوسری جانب غزہ پر تقریبا دو سال سے مسلسل جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 2 لاکھ سے زائد زخمی ہوگئے۔

ادھر اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 22 ہزار سے زائد حماس جنگجوؤں کو مارا ہے جو اسرائیل پر حملوں میں ملوث تھے۔

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ غزہ میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کی وجہ بھی حماس ہے جو عام شہریوں کو "انسانی ڈھال" کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج حماس کے

پڑھیں:

حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو جاری کردی

حماس کی ذیلی تنظیم عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک اسرائیلی نژاد جرمن یرغمالی ایلون اوہل کو زندہ دکھایا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 سالہ ایلون اوہل کو 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنایا تھا۔ جب ایلون ایک میوزیکل کنسرٹ سے واپس آرہے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  سپرنووا میوزیکل فیسٹیول سے ایلون اوہل کو راستے میں دیگر تین نوجوانوں کے ساتھ حماس کے جنگجوؤں نے یرغمال بنالیا تھا اور غزہ لے گئے تھے۔

حماس نے رواں ماہ 5 ستمبر کو بھی ایلون اوہل کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ ایک اور یرغمالی گائے گل بوا-ڈلال کے ساتھ نظر آئے تھے۔

حماس کی جانب سے ایلون اوہل کی یہ رواں ماہ جاری ہونے والی دوسری ویڈیو فوٹیج ہے تاہم اس بار بھی ان کے خاندان نے میڈیا سے ویڈیو اور تصاویر آن ایئر نہ کرنے کی درخواست کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ ٹی شرٹ میں ملبوس ایلون اوہل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایلون اوہل نے اپنے خاندان سے بھی اپیل کی کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھیں تاکہ یرغمالیوں کی رہائی ممکن بن سکے۔

فوٹیج میں ایک مسلح شخص بھی دکھائی دیتا ہے جو ایلون اوہل کے قریب بیٹھا ہے اور ان کے کندھے پر ہاتھ رکھتا ہے۔

ویڈیو کے پس منظر میں نیتن یاہو کی تقریر بھی ایک اسکرین پر چل رہی ہے۔ اے ایف پی اس ویڈیو کی تاریخ یا اس کی صداقت فوری طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران حماس نے 251 افراد کو یرغمال بنایا تھا جن میں سے اب تک 47 قیدی غزہ میں موجود ہیں جن میں سے 25 قیدی مرچکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کے شہر ایلات پر حوثیوں کا ڈرون حملہ، 2 ہلاک 20 اسرائیلی زخمی
  • غزہ سٹی میں القسام بریگیڈز کا حملہ، اسرائیلی افسر ہلاک، کئی فوجی شدید زخمی
  • ڈی آئی خان آپریشن: سیکیورٹی فورسز کا کڑا وار,فتنۃ الہندوستان کے 13 دہشتگرد مارے گئے
  • لداخ میں بی جے پی کا دفتر اور بھارتی فوجی گاڑی نذرِ آتش؛ 4 مظاہرین ہلاک، 70 زخمی
  • غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا کمپنی کمانڈر ہلاک
  • منی پور میں بھارتی فوجی قافلے پر بڑا حملہ‘ کئی اہلکار ہلاک و زخمی
  • ترکی کے خلاف اسرائیل کی فوجی جارحیت کے امکان میں اضافہ
  • منی پور میں بھارتی فوجی قافلے پر بڑا حملہ، کئی اہلکار ہلاک و زخمی
  • حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو جاری کردی