data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ: اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ میں غزہ شہر کے صابرہ محلے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنےو الے کم از کم 25 افراد شہید ہوگئے، آج صبح سے اب تک 55 فلسطینی شہید ہوچکے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح کے اوائل میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے صابرہ محلے میں کئی گھروں پر بمباری کی، جہاں اگست کے آخر میں اسرائیلی ٹینکوں نے اس علاقے کو تباہ کرنے اور قبضہ کرنے کے منصوبے کے تحت پیش قدمی شروع کی تھی۔ حملے کے بعد کم از کم 17 افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ لوگ اور ایمرجنسی رضاکار ہاتھوں سے ملبہ ہٹا رہے ہیں۔ خاندان کے افراد نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ تقریباً 50 لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

متاثرہ فلسطینی خاندان نے پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ انہیں اب بھی ملبے کے نیچے سے زندہ لوگوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔ایک فرد نے کہا کہ’ میں پوری دنیا سے اپیل کرتا ہوں کہ براہِ کرم ہماری مدد کریں۔ ہمارے رشتہ دار زندہ دفن ہیں۔ ہم ان کی چیخیں ملبے کے نیچے سے سن رہے ہیں لیکن ان تک نہیں پہنچ پا رہے۔’

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ڈرونز ملبے پر کام کرنے والے رضاکاروں پر فائرنگ کر رہے ہیں۔’ جب بھی ہم ان تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں تو اسرائیلی ڈرونز ہم پر فائر کھول دیتے ہیں۔ ہر پانچ آدمیوں میں سے چار شہید ہوجاتے ہیں اور ایک ہی بچتا ہے۔’

آن لائن گردش کرنے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ زخمیوں کو لوگوں کے ہجوم میں گھری ایک چھوٹی گاڑی میں لے جایا جا رہا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں ایک ماں چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ ’ میں نے اپنے سارے بچے کھو دیے’ ۔ یہ صابرہ محلہ غزہ شہر کے جنوب میں واقع ہے۔

الجزیرہ کے مطابق کہ اسرائیلی فضائی حملے میں وسطی غزہ کے بریج پناہ گزین کیمپ میں سات فلسطینی شہید ہوئے، جن میں چار بچے بھی شامل تھے۔ یہ حملہ مبینہ طور پر اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے ایک کلینک کے قریب ہوا۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق آج صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 55 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ مزید بتایا کہ اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں کم از کم 65 ہزار 283 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 66 ہزار 575 زخمی ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کی مشتعل ہجوم پر مبینہ فائرنگ

کراچی کے علاقے نشتر روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے راہگیر شاہ زیب جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کے مطابق متوفی شاہ زیب گارڈن کا رہائشی تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ایبٹ آباد میں افسوسناک حادثہ، ڈمپر نے اسکول جانے والے بچوں کو روند ڈالا، 3 جاں بحق، 5 زخمی

حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور نیاز کو گرفتار کرلیا۔ مشتعل افراد نے حادثے کے بعد ڈمپر کو آگ لگادی، جسے فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر بجھا دیا۔

اسی دوران ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اپنے مسلح گارڈ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے، تو عوام مشتعل ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق لیاقت محسود کے گارڈ نے جاتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

???? ????
لیاقت محسود ڈمپر مافیا کا صدر اپنے گن مین کے ہمراہ کراچی کی عوام پر پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کروا رہا ہے۔
ابھی کچھ دیر قبل ایک ڈمپر نے ایک لڑکے کو کچل دیا تھا۔#کراچی#Karachi#ڈمپر_مافیا#DumperMafia pic.twitter.com/LtjqRfkeGD

— Mast malang (@mastmalang09) November 3, 2025

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں پر بندوق تاننا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ گورنر نے جاں بحق شاہ زیب کے لواحقین سے تعزیت اور زخمی اہلیہ کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، 7 ڈمپر نذر آتش

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ کراچی میں ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری چالان کیے جا رہے ہیں، اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کو عبرتناک سزائیں دی جائیں گی تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔

بعد ازاں مشتعل افراد نے رام سوامی میں دوبارہ حادثے کا سبب بننے والے ڈمپر کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق جلتے ہوئے ڈمپر کو ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری طلب کی گئی۔

دوسری جانب ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے دعویٰ کیا کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو مشتعل افراد نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا اور ان کی گاڑی کو جلانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جاں بحق نوجوان کے گھر اور اسپتال جائیں گے اور غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی، صارفین کا گرفتاری کا مطالبہ

پولیس نے واقعے کے دو مقدمات گارڈن تھانے میں درج کر لیے ہیں۔ پہلا مقدمہ جاں بحق نوجوان شاہ زیب کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں ڈمپر ڈرائیور نیاز کو نامزد کیا گیا ہے۔ دوسرا مقدمہ عوام پر فائرنگ کے الزام میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور 25 سے 30 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹرک حادثہ ڈمپر ایسوسی ایشن کراچی

متعلقہ مضامین

  • جنوبی غزہ میں اسرائیل کی گولہ باری سے تباہی،مزید 3 فلسطینی شہید
  • سوات میں امن کمیٹی کے سابق ممبر مفتاح الدین قتل
  • کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کی مشتعل ہجوم پر مبینہ فائرنگ
  • اسرائیل امن معاہدہ پھر سوالوں کی زد میں( تازہ حملوں میں 7 افراد شہید)
  • اسرائیل کے غزہ،لبنان میں تازہ حملے ، 7 شہید, کارروائیوں سے متعلق امریکاکو آگاہ کرتے ہیں اجازت نہیں مانگتے‘ نیتن یاہو
  • غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کی فائرنگ سے مغربی کنارے میں دو فلسطینی نوجوان شہید
  • لاہور،بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا،4افراد جاں بحق
  • اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید
  • اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 فلسطینی شہید
  • حماس نے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردیں، اسرائیلی حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید