سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کرک کے تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، یہ علاقہ لکی مروت اور کرک کی باؤنڈری پر واقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کرک کے علاقے درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے آپریشن کے دوران 17 خوارج مارے گئے جبکہ متعدد زخمی خوارج قریبی علاقوں میں چھپ گئے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، لوگ گھروں سے نہ نکلیں اور کسی کو اپنے گھر میں پناہ بھی نہ دیں، زخمی خوارج کی معلومات فوری طور پر پولیس کو دی جائیں۔ کرک کے علاقے درشہ خیل اور قریبی دیہات میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کرک کے تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، یہ علاقہ لکی مروت اور کرک کی باؤنڈری پر واقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ خفیہ معلومات پر 22 خوارج پر مشتمل گروہ کو درشہ خیل میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گھیرے میں لیا گیا، پھر انتہائی مہارت سے گھیرا تنگ کر کے نشانہ بنایا گیا، اس آپریشن میں 17 خوارج جہنم واصل ہوئے۔سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 7 سے 10 خوارج کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ وزیراعظم نے ضلع کرک میں 17 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کی بدولت خوارج کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے، حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، دہشتگردی کے عفریت کو جلد جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے علاقے درشہ خیل درشہ خیل میں نے بتایا کہ خوارج کے کرک کے

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں، 20 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ کیا اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 نومبر کو خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں کیں جن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ کیا، جس کے نتیجے میں آٹھ بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ مزید 12 خوارج مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی اسپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت انسداد دہشت گردی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی حفاظت کی خاطر سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کیڈٹ کالج وانا میں موجود تمام خوارجی دہشت گردہلاک
  • وانا کیڈٹ کالج، فورسز کا فیصلہ کُن کلیئرنس آپریشن جاری، تمام طلبہ و اساتذہ ریسکیو
  • وانا کیڈٹ کالج میں خوارج کیخلاف آپریشن جاری، 650 افراد میں سے 115 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا
  • وانا کیڈٹ کالج میں موجود 3 خوارج کے افغانستان سے رابطے، فورسز کا آپریشن
  • وانا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام ‘ 2خوراج ہلاک ‘ ہلاک محصور دہشت گرد افغانستان میں ہینڈلرز سے رابطے میں آئی ایس پی آر
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں، 20 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو کارروائیاں، 20 دہشت گرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا شوال، درہ آدم خیل میں آپریشن، 20 خوارج مارے گئے
  • سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 20 خوارج جہنم واصل
  • کراچی: رینجرز کی خفیہ معلومات پر کارروائی، 5 ملزمان گرفتار