پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کا مُلا نذیر گروپ کے خلاف آپریشن، 17 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بلوچستان کے علاقے دریشک میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 17 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے دریشک میں سکیورٹی فورسز نے ایک منظم اور بھرپور آپریشن کے دوران 17 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے۔ یہ کارروائی انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں پاک فوج، اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حصہ لیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن دو روز تک جاری رہا۔ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ مُلا نذیر گروپ کے شدت پسند دریشک کے پہاڑی اور کٹھن راستوں والے علاقے میں جمع ہو رہے ہیں، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھرپور حکمت عملی کے تحت ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور ان کا نیٹ ورک بری طرح متاثر ہوا۔
ذرائع کے مطابق دریشک کا علاقہ اپنی دشواریوں اور دورافتادگی کے باعث شدت پسندوں کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔ تاہم فورسز نے مقامی معلومات اور خفیہ رپورٹس کی روشنی میں ہدف تک رسائی حاصل کی اور ان کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا۔
دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد جب سکیورٹی اہلکار واپس لوٹے تو علاقہ مکین بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ عوام نے اہلکاروں کا پرجوش استقبال کیا اور ان کے ساتھ جشن بھی منایا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ اس آپریشن سے علاقے میں خوف و ہراس کا خاتمہ اور امن و سکون کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔