وزیرداخلہ محسن نقوی کی واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی، جس میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے کاش پٹیل کے پیشہ ورانہ انداز اور وژن کو سراہا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے، محسن نقوی
یوم اقبالؒ پر عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، خود اعتمادی عطا کی، اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں، ہمیں پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کیلئے کوشاں رہنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث ہے، علامہ اقبال ؒنے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر، اس کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے، علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، خود اعتمادی عطا کی، اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں، ہمیں پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کیلئے کوشاں رہنا ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نوجوان اپنی خودی پہچانیں، محنت سے پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر کریں، آج ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے۔