قوم شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ سے مقروض ہے اور رہے گی: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےبزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسزکے 13 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر سپوتوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ شہداء قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سیکیورٹی فورسز کے جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مخصوص نشستوں پرسپریم کورٹ کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا ردعمل بھی آگیا
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان قوم کا فخر ہیں،شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور قوم انمٹ قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ قوم شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ سے مقروض ہے اور مقروض رہے گی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےشہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ شہدائے وطن کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی کا کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم
اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔
محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی انتظامیہ کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ پاکستان کی سفارتی محاذ پر اہم کامیابی ہے اور ہمارے ازلی دشمن کے لئے ایک اور شکست ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ امریکی اقدام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف ہے، دہشت گردی کے خلاف پاک امریکہ تعاون خوش آئند ہے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
محسن نقوی نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کی راہ ہموار ہو ئی ہے، دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ موقف وقت کی ضرورت ہے، امریکی اقدام سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔