محسن نقوی کی ڈائریکٹر ایف بی آئی سے ملاقات، انسداد دہشت گردی اور تعاون پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز

واشنگٹن(آئی پی ایس )واشنگٹن ڈی سی میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی، جسے انہوں نے انتہائی شاندار اور نتیجہ خیز قرار دیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماں نے غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشت گردی اور افسران کے تبادلے کے پروگرامز پر تعاون کے موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم پہلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے دونوں اداروں کے تعاون میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین شراکت دار ہیں جن کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ ہے۔ملاقات میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، جس میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔علاوہ ازیں، غیر قانونی امیگریشن کے مسئلے پر مثر اقدامات اور افسران کے تبادلے کے پروگرامز پر تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریمن کی بندرگاہ پر ایل پی جی ٹینکر اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا، وزیر داخلہ یمن کی بندرگاہ پر ایل پی جی ٹینکر اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا، وزیر داخلہ حکومت چینی بحران کا حساب لے، پیکا ایکٹ کے ڈر سے نہیں بولتا: ندیم افضل چن ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کوچ کا 2 اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار انسداد دہشت گردی کی عدالت کاعمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو گرفتار کرنے کا حکم پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت؛ بلومبرگ کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں پھنسے پاکستانی محفوظ ہیں، جہاز روانہ ہوچکا، دفتر خارجہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایف بی آئی محسن نقوی

پڑھیں:

اسلام آباد کچہری دھماکہ،سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی شناخت ہوگی، آپ کو بتائیں گے کہ حملہ آور دراصل کون تھا، کل وانا میں بھی گاڑی سوار خود حملہ آور انٹری پوائنٹ پر پھٹا، وہاں بھی علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وانا اٹیک میں افغانستان میں کمیونیکیشن ہوتی رہی، کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد  جی الیون میں دھماکے کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے کہ افغانستان کیا کر رہا ہے، مگر سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جس نے کچہری واقعہ کیا اسے بھگتنا پڑے گا، پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی شناخت ہوگی، آپ کو بتائیں گے کہ حملہ آور دراصل کون تھا، کل وانا میں بھی گاڑی سوار خود حملہ آور انٹری پوائنٹ پر پھٹا، وہاں بھی علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وانا اٹیک میں افغانستان میں کمیونیکیشن ہوتی رہی، کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے گا، افغانستان کے شر پسند عناصر کے نہ رُکنے پر کوئی چارہ نہیں کہ ان کا بندوبست کریں۔

متعلقہ مضامین

  • شیخ وقاص کی گرفتاری ، عمر ایوب اور زرتاج کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
  • پاکستان اور یو اے ای افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق
  • صدر مملکت سے وزیر اعظم کی ملاقات؛ سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا
  • اسلام آباد کچہری دھماکہ،سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی
  • کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا: محسن نقوی
  • وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام؛ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • ہم پہلے بھی 27ویں ترمیم کو نہیں مانتے تھے اور آج بھی نہیں مانتے: جنید اکبر
  • محسن نقوی کی اسحاق ڈار اور اسپیکر سے ملاقات، 27 ویں ترمیم منظوری کے حتمی مرحلے میں داخل
  • آئینی ترمیم کی منظوری،وزیر داخلہ محسن نقوی غیر معمولی طور پر متحرک،اہم ملاقاتیں