سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، سیلاب متاثرین کیلئے تعاون کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
عثمان خادم:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی، جس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعاون پر بات چیت کی گئی,ورلڈ بینک نے یقین دہانی کرائی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے عمل میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تاریخی سیلاب سے 42 لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے اور 115 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی رقبہ تباہ ہوا، تین بڑے دریاؤں کے بیک وقت بپھرنے سے تباہ کن صورتحال پیدا ہوئی، تاہم تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا گیا، جس کے دوران لاکھوں افراد اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کے لیے سروے کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پیشگی اطلاع کا جدید نظام بھی لاگو کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
ملاقات میں مریم اورنگزیب نے ورلڈ بینک وفد کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے انسداد سموگ اقدامات کے تحت بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے اور بولورما آ منگاہ بازر جیسے زہریلے دھوئیں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
پاکستان کا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بہاولنگر: مریم نواز کا منفرد انداز, سیلاب متاثرین کیلئے سلائی مشین چلائی، کپڑوں پرسلائی بھی کی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولنگر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ مریم نواز نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔مریم نواز نے سیلاب متاثرین کیلئے سلائی مشین چلائی اور کپڑوں پرسلائی بھِی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے 20 ہزار روپے فی ایکڑ امداد کا اعلان
قبل ازیں ساہیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا. 25 لاکھ افراد کو سیلاب آنے سے پہلے محفوظ مقام پر منتقل کیا، سیلاب میں پھنسے لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا. 2 ملین سے زیادہ جانوروں کو بھی محفوظ مقام پر پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ جتنے لوگوں کو ریسکیو کیا انہیں اپنا مہمان سمجھتے ہیں.میرے لیے وہ سیلاب زدگان نہیں اللہ تعالی کے مہمان ہیں. سیلاب زدگان کو عزت کے ساتھ میز کرسی پر کھانا دے رہے ہیں. جس کا گھر مکمل تباہ ہوا اسے 10 لاکھ روپے ملیں گے. جس کا مٹی کا گھر گرا اسے 5 لاکھ روپے ملیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا جس کی گائے بھینس بہہ گئی ہے اسے 5 لاکھ روپے ملیں گے اور جس کی بھیڑ بکڑی بہہ گئی ہے اسے 50 ہزار روپے ملیں گے. سیلاب سے پہنچنے والے نقصان پر کسانوں کو 20 ہزار روپے فی ایکڑ امداد دیں گے۔