بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا کر دی۔9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی لیگل ٹیم کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو لنک ٹرائل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا فیصلہ آنے تک ٹرائل روکا جائے۔بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے انسداد دہشت گردی عدالت سے کیس میں مہلت دینے کی درخواست کردی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

راولپنڈی: عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کا جیل ٹرائل 

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل ٹرائل کیا گیا جہاں سماعت کے دوران استغاثہ کے 2 گواہان پر بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے جرح مکمل کرلی۔

پیر کو دونوں گواہوں پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی جرح کریں گے، سماعت کے دوران اے ڈی نیب محسن ہارون اور اے ڈی ایف آئی اے شاہد پرویز پر جرح کی گئی۔

مقدمے میں مجموعی طور پر 20 گواہان کے بیان ریکارڈ اور  18 پر جرح مکمل کی جاچکی ہے، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزمان کی جانب سے ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا کوئی فیملی ممبر عدالت میں نہیں آیا، سماعت کے دوران پی ٹی آئی کا کوئی رہنما بھی عدالت میں نہیں آیا۔

مقدمہ کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو گرفتار کرنے کا حکم
  • عدالت نے عمران خان کے وکیل نعیم پنجو تھہ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت؛ عمران خان کے وکلا اور پراسیکیوٹر کے مابین  تلخ کلامی
  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست خارج
  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست خارج
  • جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست خارج
  • جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان نے ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کردی
  • عمران خان کی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں ٹرائل روکنے کی درخواست
  • راولپنڈی: عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کا جیل ٹرائل