بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کو 114 سال قید کی سزا، انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کے خلاف باوردی مواد کی برآمدگی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے ملزم سلیم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 114 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 4 ایجنٹ کراچی سے گرفتار
عدالت نے سزا کے ساتھ ملزم کی ضمانت بھی منسوخ کرتے ہوئے اسے فوری طور پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
پروسیکیوشن کے مطابق ملزم سلیم کو ایس آئی یو پولیس نے ماڑی پولیس کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، اس کے قبضے سے ایک دستی بم، لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔
تفتیش کے دوران ملزم نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کا اعتراف بھی کیا۔
مزید پڑھیں:کراچی: انسانی اسمگلنگ میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف
پروسیکیوشن کے مطابق ملزم نے 2012 سے 2014 کے دوران 3 مرتبہ بھارت کا سفر کیا تھا، جبکہ وہ 1989 میں غیر قانونی طور پر بھارت سے پاکستان آیا تھا۔
ملزم نے جعل سازی سے پاکستانی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات حاصل کر رکھی تھیں۔
مزید بتایا گیا کہ دورانِ انویسٹیگیشن ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر بھوج میں رکشہ چلاتا تھا۔ اس کے قبضے سے 4 جعلی پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلحہ انسداد دہشت گردی ایجنٹ بارودی مواد بھارتی خفیہ ایجنسی بھارتی ریاست بھوج پاکستانی پاسپورٹ سلیم عدالت کراچی گجرات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایجنٹ بارودی مواد بھارتی خفیہ ایجنسی بھارتی ریاست بھوج پاکستانی پاسپورٹ سلیم عدالت کراچی گجرات بھارتی خفیہ ایجنسی
پڑھیں:
خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے،پاکستان
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسخ کر کے پیش کیا۔ امریکی حکام پہلے ہی میڈیا کو صدر ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں، پاکستان کا آخری ایٹمی تجربہ مئی 1998ء میں ہوا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی واضح، مستقل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے جبکہ بھارت کا ایٹمی سلامتی اور سیکیورٹی کا ریکارڈ انتہائی تشویشناک ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے ایٹمی تجربات پر پابندی کی قراردادوں میں ہمیشہ غیر واضح مؤقف اختیار کیا، پاکستان پر خفیہ یا غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے تحت چل رہا ہے، پاکستان کا عالمی عدم پھیلاؤ کے قوانین پر مکمل عملدرآمد کا شاندار ریکارڈ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی خرید و فروخت کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ برس بھارت کے بھابھا ایٹمی تحقیقاتی مرکز کا ریڈیائی مواد غیر قانونی طور پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا، بین الاقوامی برادری بھارت میں ایٹمی مواد کی غیر قانونی تجارت کے خطرناک رجحان کا نوٹس لے۔