قصور؛ کمیٹی کی رقم لینے آئی خاتون کیساتھ اجمتاعی زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
قصور:
چاندنی چوک میں کمیٹی کی رقم لینے آئی خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
متاثرہ خاندان کے مطابق شہزادی نامی خاتون چاندنی چوک کے رہائشی آصف نامی شخص کے پاس کمیٹی کی رقم لینے گئی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم آصف نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو نشہ آور مشروب پلا دیا، جس کے بعد آصف اور اسکے دو نامعلوم دوستوں نے شہزادی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہوش میں آنے پر ملزمان نے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس تھانہ اے ڈویژن نے شہزادی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم آصف کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مدعیہ شہزادی اور ملزم کے مابین پرانے روابط ہیں جبکہ معاملہ لین دین کا لگتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا
— تصویر بشکریہ جیو نیوزکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے کے واقعے کی ویڈیو اور ملزم کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا۔
موٹر سائیکل سوار ملزم نے گلی میں خاتون کے قریب پہنچ کر اس کے ساتھ نازیبا حرکت کی اور موقع سے فوری طور پر فرار ہو گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرا واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
کراچی پاکستان بازار پولیس نے سر راہ خاتون سے...
پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر شناخت اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس واقعے کی ویڈیو متعدد سوشل میڈیا صارفین بھی شیئر کر رہے ہیں تاکہ ملزم کی گرفتاری کا عمل آسان ہو سکے۔