مصطفی عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے والد پر فردِ جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کے خلاف دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کامران قریشی پر فردِ جرم عائد کر دی، ملزم کامران اصغر قریشی نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔ جیل حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے کامران قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کامران قریشی کو منشیات اور اسلحہ کیس میں فردِ جرم پڑھ کر سنائی۔عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کر دیا اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے کامران قریشی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی تھی، کامران قریشی کے پاس سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔ کامران قریشی کے خلاف اینٹی وائلنٹ کرائم سرکل نے مقدمات درج کیے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کامران قریشی
پڑھیں:
ٹک ٹاکر علینہ عامر کا بابر اعظم کو شادی سے متعلق مشورہ
معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر علینہ عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو شادی سے متعلق مشورہ دیا ہے۔
علینہ عامر سے ایک موقع پر نجی ٹی وی کے رپورٹر نے بابر اعظم کی شادی سے متعلق سوال کیا۔ رپورٹر نے پوچھا کہ ’بابر اعظم کی شادی کی خبریں چل رہی ہیں کیا انہیں کرلینی چاہیے یا پھر اپنے کیریئر پر فوکس رکھنا چاہیے‘۔
علینہ عامر نے کہا کہ شادی کا کوئی وقت مقرر نہیں جب اچھا انسان مل جائے تو شادی کرلینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کیلیے ٹھیک وقت کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بابر اعظم کو کوئی اچھا انسان مل گیا ہے انہیں شادی کرلینی چاہیے اور ہر کسی کو اس طرح کرنا چاہیے کیونکہ شادی کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔
علینہ عامر نے قومی ٹیم کے پسندیدہ کھلاڑی کے سوال پر صائم ایوب کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اسکور کررہے ہیں مگر کبھی صفر پر آؤٹ ہوتے تو کبھی 100 رنز بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اور بھی کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں اور یہ سب کچھ کارکردگی پر منحصر ہے۔