تاجر سے ایک کروڑ بھتہ مانگنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)کراچی کے تھانہ سچل کی حدود میں تاجر سے ایک کروڑ بھتہ مانگنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی شعیب کے مطابق ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا، ملزم نے بھتہ نہ دینے پر بچوں کو اغوا کرنے کی دھمکی دی، نہ دینے پر دھمکی دی بچوں کو اغوا کرنے کے بعد 5 کروڑ دینے ہونگے۔ اس سے قبل کراچی میں رسالہ پولیس نے سنگین واردارتوں اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا تھا۔
(جاری ہے)
ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فورسز کے جوان کو اغوا تشدد کے بعد شہید کردیا تھا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ریلی میں فائرنگ کرکے درجنوں افراد کو قتل اور زخمی کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لیاری گینگ وارکے کارندوں کو بھی قتل کرتا تھا، ملزم کو اسلحہ سیاسی جماعت فراہم کرتی تھی، ملزم دوہزار چودہ میں ایران کے راستے ترکی فرار ہوا اور 2019 میں وطن پہنچا، ملزم کے خلاف مقدنہ درج کرلیا گیا۔دوسری جانب کراچی میں سرجانی زنجانیہ موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی دو ڈاکو دوران علاج ہلاک ہوگئے، ملزمان کی شناخت خان محمد اور محمد عارف کے ناموں سے ہوئی، ملزمان روزی موڑ کے قریب شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کررہے تھے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پڈعیدن ،سنگین مقدمات میں مطلوب دو ڈاکو پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-05-3
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) محرابپور تھانہ کی حدود ہالانی لنک روڈ نیئر سامٹیہ اسٹاپ محرابپور تھانہ کی پولیس کا دوران گشت ڈاکووں سے مقابلہ ہو گیا، جوابی فائرنگ میں سنگین مقدمات مات میں مطلوب2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر گیا،دیگر کرمنلز ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی ڈاکوئوں کی شناخت علی رضا ولد عبدالغفار راجپوت اور عامر علی ولد فقیر محمد اعوان کے نام سے ہوئی ہیں۔ڈاکوئوں کے قبضے سے 2 غیرقانونی پستول، 2 رکشے، 3 موٹرسائکلیں اور 6 کٹے اعلی کوالٹی/ چاول برآمد کیے گئے۔ مذکورہ ملزمان ڈکیتی سمیت متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ معلوم کرنے کیلئے مختلف تھانوں سے انفارمیشن لی جا رہی ہے۔