سکھر، تھانہ کینٹ کی حدود میں اندھے قتل کا ڈراپ سین، پولیس کو اہم کامیابی مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت )تھانہ کینٹ کی حدود میں حبیب اللہ انڈھڑ کے اندھے قتل کا ڈراپ سین سکھر پولیس کی اہم و کامیاب کاروائی، تھانہ کینٹ کی حدود میں اندھے قتل میں ملوث 02 ملزمان گرفتار مورخہ 2025-06-08 کو تھانہ کینٹ کی حدود گلشن حماد کے قریب ایک تشدد شدہ کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت حبیب اللہ انڈڑ کے نام سے ہوئی۔مقتول کے ورثاء کی جانب سے تھانہ کینٹ پہنچ کر انکے بھائی نعیم اللہ انڈڑ کی مدعیت میں رپورٹ درج کروائی کہ جن میں 03 ملزمان کو شامل کیا گیا۔ ڈی ایس پی پنوعاقل محمد موسیٰ ابڑو، ایس ایچ او بائجی شوکت آرائیں اور ایس ایچ او کینٹ ذولفقار بھمبھور پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی، پولیس نے فوری شک کے بنیاد کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم محمد عثمان کو گرفتار کرلیاا.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تھانہ کینٹ کی حدود حبیب اللہ
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔