City 42:
2025-08-13@01:34:07 GMT

کراچی ایئر پورٹ پر لوڈر ٹرک طیارے سے ٹکرا گیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT

ویب ڈیسک:کراچی ائیرپورٹ پر کھڑے بین الاقوامی کارگو کمپنی کے طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ پارکنگ میں کھڑا تھا کہ اچانک ایک لوڈر ٹرک طیارے سے ٹکرا گیا ، ممکنہ طور پر لوڈر ٹرک کے بریک فیل ہوگئے۔ 

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی، بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر، 39پروازیں تاخیر کا شکار

---فائل فوٹو 

قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی کے باعث بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جبکہ 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پیرس میں بوئنگ 777 طیارہ خراب ہونے کی وجہ سے شیڈول شدید متاثر ہوا۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کا بوئنگ 70 طیارہ دو دن سے پیرس میں خراب کھڑا ہے، قومی ایئر لائن کی لاہور دبئی کی 2 پروازیں پی کے 203، 204 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد پیرس کی قومی ایئر لائن کی پرواز 22 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9 بجے روانہ ہوئی، قومی ایئر لائن کی اسلام آباد کوالالمپور کی پرواز پی کے 894 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

کراچی ایئرپورٹ کی آمد اور روانگی کی 15 پروازوں میں تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی گوادر تربت سکھر کی 6 پروازوں کی روانگی میں چار گھنٹے تک کی تاخیر ہے۔

کراچی سے گوادر کی پرواز پی کے 503 کی دن 11 بجے جبکہ کراچی سے تربت کی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 501 کی روانگی شام 4 بجے متوقع ہے۔

اسی طرح کراچی سے سکھر کی پرواز پی کے 536 کی روانگی میں پونے تین گھنٹے تاخیر ہے۔ کراچی لاہور کی پرواز پی ایف 142 کی روانگی میں 6 گھنٹے جبکہ اسلام آباد جدہ کی پرواز 801 کی روانگی میں 8 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے؛ خوفناک آگ بھڑ اُٹھی
  • خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
  • لاہور ٹرمینل کی توسیع، کراچی رن وے کی اپ گریڈیشن جاری ہے، پی اے اے
  • بھارتی ایئرچیف کو پاکستانی طیارے گرانے کادعویٰ مہنگاپڑگیا
  • قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی، بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر، 39پروازیں تاخیر کا شکار
  • قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی سے شیڈول شدید متاثر، 39پروازیں تاخیر کا شکار 
  • پیرس سے لاہور کی قومی ایئرلائن کی پرواز 2 دن بعد بھی اڑان نہ بھر سکی
  • کراچی میں ڈمپر حادثے پر ایم کیو ایم پاکستان کی مذمت
  • پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے فضائی ٹریفک سے متعلق نیا نوٹم جاری کردیا
  • 3 ماہ بعد بھارتی ایئر چیف کو خیال آیا انہوں نے پاکستانی طیارے تباہ کیے، خواجہ آصف