Jang News:
2025-08-13@06:45:33 GMT

کراچی، ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی

اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT

کراچی، ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی

فائل فوٹو

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے بین الاقوامی کارگو کمپنی کے طیارے سے گاڑی ٹکرائی۔ طیارہ پارکنگ میں کھڑا تھا کہ اچانک ایک لوڈر ٹرک طیارے سے ٹکرا گیا۔

ممکنہ طور پر لوڈر ٹرک کے بریک فیل ہوگئے، حادثے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے جبکہ نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: طیارے سے

پڑھیں:

مظفرآباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواحی علاقے خان پور دبن سے میرا جانے والی باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، گاڑی میں کل 25 افراد سوار تھے۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مظفرآباد کے علاقے راجپوٹھی میں گزشتہ رات بھی باراتیوں کی گاڑی کو ایک حادثہ پیش آیا تھا، جس میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews باراتیوں کی گاڑی جاں بحق حادثہ خان پور دبن زخمی مظفرآباد میرا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے؛ خوفناک آگ بھڑ اُٹھی
  • مونٹانا ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران کھڑے جہاز سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی
  • خواجہ آصف کی خفیہ ملاقات، فیلڈ مارشل کی امریکا میں کھڑے ہو کر بھارت کو وارننگ
  • پاکستان کی ترقی پر فخر ہے، برادر ملک کیساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے، ترک قونصل جنرل
  • الو ارجن کو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے روک لیا، وجہ کیا بنی؟
  • غزہ کو مت بھولنا، فلسطینیوں کیساتھ کھڑے رہنا، صحافی انس کی شہادت کے بعد انکا آخری پیغام جاری
  • کراچی ایئرپورٹ پر 8 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی ایمفیٹامین اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 8 روز کیلئے بند؟ حقیقت سامنے آگئی
  • مظفرآباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق
  • پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے فضائی ٹریفک سے متعلق نیا نوٹم جاری کردیا