کراچی:پہلی رچزنیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چمپئن شپ کے تیسرے رو ز کوارٹر فائنلز مرحلے کو سپر وائزکرنے والے آفیشلز کا سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد عامرکے ساتھ گروپ فوٹو
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحہ: پاکستان کے تجربہ کار کیوئسٹ محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی، جب کہ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی پیش رفت کا فیصلہ تیسرے اور حتمی راؤنڈ کے بعد ہوگا۔
قطر میں جاری ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں محمد آصف نے چین کے پان یمنگ کے خلاف سخت مقابلے کے بعد چار-تین سے کامیابی حاصل کی۔ ان کی جیت کے ساتھ پاکستان کے لیے اگلے مرحلے میں رسائی کی امیدیں مزید روشن ہوگئیں۔
پاکستانی کھلاڑی اسجد اقبال نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ایرانی حریف حمید زارے دوست کو چار-تین فریم سے شکست دی، جب کہ شاہد آفتاب نے آئل آف مین (برطانیہ) کے ڈیرل ہل کو چار-ایک سے زیر کیا۔ شاہد آفتاب نے میچ کے دوران 68 کا شاندار بریک بھی کھیلا جو ان کے بہترین فارم کا ثبوت ہے۔
دوسری جانب نوجوان کھلاڑی محمد حسنین کو اپنے اہم میچ میں بدقسمتی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ یو اے ای کے محمد شیہاب سے چار-تین سے شکست کھا گئے۔
ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے بعد باقی پاکستانی کھلاڑیوں کی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کا فیصلہ متوقع ہے۔