کراچی: 3 طیاروں کے ساتھ حادثات، طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
کراچی میں آج 3 طیاروں کے ساتھ مختلف واقعات رونما ہوئے، جس کے بعد طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔
کراچی سے جدہ جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے انجن میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافروں کی امیگریشن منسوخ کر دی گئی۔
کراچی سے جدہ کے لیے پرواز کرنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 701 کے طیارے میں ٹیک آف کے کچھ دیر بعد پائلٹ کو کاپٹ میں ایک انجن میں آگ کی نشاندہی ملی جس کے بعد طیارے نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے واپس کراچی ایئر پورٹ پر بحفاظت ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیااے 330 طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے اور مسافروں کو آف لوڈ کر کے پرواز ٹی کے 709 کی روانگی رات 9 بجے ری شیڈیول کردی گئی ہے۔
طیارے میں 200 سے زیادہ مسافر موجود تھے، طیارے کے معائنے کے بعد فنی خرابی کا شکار سعودی ایئر لائن کے طیارے کو گراؤنڈ کر کے پرواز ایس وی 701 منسوخ کر دی گئی، مسافروں کی امیگریشن منسوخ کر کے انہیں گھر بھیج دیا گیا۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 701 اب کل ہفتے کو روانہ ہو گی جو سعودی عرب سے آنے والے ایک اور طیارے کے ذریعے آپریٹ ہو گی۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے استنبول جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی ایک پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، جس سے طیارہ پرواز کے قابل نہیں رہا۔
پرندہ ٹکرانے کا دوسرا واقعہ کچھ ہی دیر بعد لاہور سے آنے والی نجی فضائی کمپنی کے طیارے کے ساتھ لینڈنگ کے وقت پیش آیا، تینوں واقعات میں مسافر محفوظ رہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایئر لائن کی پرواز ایئر پورٹ کے بعد
پڑھیں:
امریکا نے سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے F-47 کی پیداوار شروع کر دی
واشنگٹن: امریکی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ سکستھ جنریشن کے جدید لڑاکا طیارے F-47 کی پیداوار شروع ہو گئی ہے اور اس کا ہدف پہلی پرواز 2028 تک کرنا ہے۔
فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایلوِن نے کہا کہ بوئنگ نے F-47 کے پہلے یونٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ طیارہ NGAD (Next Generation Air Dominance) پروگرام کے تحت تیار کیا جا رہا ہے اور مستقبل میں F-22 کی جگہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق F-47 میں سپرسانک رفتار، جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام اور ڈرونز کے ساتھ مربوط آپریشن کی صلاحیت شامل ہوگی۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ یہ قدم چین کی حالیہ عسکری نمائش کے بعد فضائی برتری برقرار رکھنے کے تناظر میں اہم ہے۔
امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ F-47 کی تیاری کے لیے فنڈز منظور ہیں اور آئندہ مالی سال میں اس منصوبے میں مزید سرمایہ کاری متوقع ہے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ طیارے کی پہلی کارروائیاتی پرواز صدر کے موجودہ دورِ صدارت کے اختتام سے قبل متوقع ہے۔