Daily Ausaf:
2025-08-11@23:37:55 GMT

گاڑی یا پلاٹ خریدنے کے لئے بڑی شرط عائد کردی گئی

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فنانس بل میں انکم ٹیکس کی شق 114 سی میں تبدیلی کردی گئی، جس میں گاڑی یا پلاٹ خریدنے کے لئے بڑی شرط عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس کی شق 114 سی میں تبدیلی کردی گئی، فنانس بل میں ترمیم کے تحت گاڑیاں، جائیدادیں اور اثاثے خریدنے کے لیے ایف بی آر سے اہلیت کا سرٹیفیکیٹ لینا ہوگا۔

فنانس بل میں بتایا کہ ترمیم کے بعد 70 لاکھ روپے مالیت تک کی گاڑی خریدنے کے لیے ایف بی آر کا سرٹیفیکیٹ لینا ضروری نہیں ہوگا۔

اسی طرح ترمیم کے بعد 5 کروڑ روپے مالیت تک کی جائیداد خریدنے اور 10 کروڑ روپے مالیت تک کا کمرشل پلاٹ خریدنے کے لیے ایف بی آر کا سرٹیفیکیٹ لینا ضروری نہیں ہوگا۔

ترمیم کے بعد سالانہ 6 سے 12 لاکھ تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 2.

5 کی بجائے ایک فیصد ہوگی اور سالانہ 6 سے 12 تنخواہ ایک فیصد انکم ٹیکس کا اطلاق 6 لاکھ سے زائد رقم پر ہوگا۔

ترمیم کے بعد سولر کی درآمد پر سیلز ٹیکس 18 کی بجائے 10 فیصد ہوگا جبکہ پولٹری انڈسٹری میں چوزے پر 10 روپے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی سے 36 ارب روپے حاصل ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں : تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ترمیم کے بعد خریدنے کے انکم ٹیکس

پڑھیں:

رانا ثنااللہ کی پی ٹی آئی سے یوم آزادی کے دن احتجاج کی کال واپس لینےکی اپیل

ویب ڈیسک:  وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی کے دن احتجاج کی کال واپس لینےکی اپیل کردی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ 14 اگست کا دن معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کو اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایکسٹینشن کے مخالف ہیں،27 ویں ترمیم ابھی زیر غور نہیں ہے لیکن ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ

واضح رہے کہ 6 اگست کو پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں پارٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ملک میں جاری فاشزم کے خلاف پوری قوت سے سڑکوں پر نکلے۔

یہ پیغام 5 اگست کو پی ٹی آئی کے ناکام احتجاج کے بعد سامنے آیا تھا۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • نیپرا نے سیپکو اور حیسکو پر ساڑھے 9کروڑ روپے کے جرمانے عائد کردیے
  • نیپرا کی جانب سے سیپکو اور حیسکو پر ساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد
  • رانا ثنااللہ کی پی ٹی آئی سے یوم آزادی کے دن احتجاج کی کال واپس لینےکی اپیل
  • رانا ثناء اللہ کی پی ٹی آئی سے 14 اگست کو احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل
  • کیا چینی مل مالکان کے غیرمعمولی منافع پر ونڈ فال ٹیکس عائد کیا جاسکے گا؟
  • ایف بی آر نے کاروباری افراد کیلئے سخت قوانین تیار کر لئے
  • رانا ثناء نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی پر احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل کر دی
  • موجودہ نظام آئینی ہے اور نہ قانونی، ملک عملاً مارشل لا کے تحت چل رہا ہے: اسد قیصر
  • ایف بی آر نے کاروباری افراد کیلئے سخت قوانین تیار کر لیے  
  • لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی، نوٹی فکیشن جاری