UrduPoint:
2025-08-12@02:48:45 GMT

یوکرین کا بنگلہ دیش پر’چوری شدہ‘ گندم خریدنے کا الزام

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

یوکرین کا بنگلہ دیش پر’چوری شدہ‘ گندم خریدنے کا الزام

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) یوکرین نے الزام عائد کیا ہے کہ بنگلہ دیش روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقوں سے لی جانے والی چوری شدہ گندم خرید رہا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر یہ تجارت نہ رکی تو وہ یورپی یونین سے بنگلہ دیشی اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کی درخواست کرے گا۔ یہ بات جنوبی ایشیا میں تعینات ایک اعلیٰ یوکرینی سفارت کار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتائی۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی افواج 2014 ء سے اس کے جنوبی زرعی علاقوں پر قابض ہیں اور 2022 ء کی مکمل یلغار سے پہلے ہی روس یوکرینی اناج چوری کرتا رہا ہے۔ روس ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتا ہے کہ جن علاقوں سے اناج حاصل کیا گیا، وہ اب روس کا حصہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، اس لیے کوئی چوری نہیں ہو رہی۔

(جاری ہے)

روئٹرز کے مطابق انہیں دستیاب دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ یوکرین کے سفارت خانے نے اس سال بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کو کئی خطوط بھیجے، جن میں روسی بندرگاہ قفقاز سے بھیجے گئے مبینہ طور پر چوری شدہ ایک لاکھ 50 ہزار ٹن سے زائد اناج کو قبول کرنے سے انکار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یوکرین کے بھارت میں سفیرآلیکسانڈر پولشچک نے اس بات کی تصدیق کی کہ بنگلہ دیش نے ان خطوط کا جواب نہیں دیا اور اب یوکرین اس معاملے کو یورپی یونین میں اٹھائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی کمپنیاں مقبوضہ یوکرینی علاقوں سے حاصل کی گئی گندم کو روسی گندم میں ملا کر برآمد کرتی ہیں تاکہ اس کا پتا نہ چل سکے۔

پولشچک نے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''یہ جرم ہے۔

ہم اپنی تحقیقات یورپی یونین کے ساتھیوں سے شیئر کریں گے اور ان سے مناسب اقدام کی درخواست کریں گے۔‘‘

یہ سفارتی تنازع پہلے منظرِ عام پر نہیں آیا تھا۔ بنگلہ دیش اور روس کی وزارتِ خارجہ نے روئٹرزکے تبصروں کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ تاہم بنگلہ دیش کی وزارت خوراک کے ایک اہلکار نے کہا کہ اگر کسی اناج کی اصل روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے سے ہو تو بنگلہ دیش اس کی درآمد کی اجازت نہیں دیتا اور ملک میں کوئی چوری شدہ گندم درآمد نہیں ہو رہی۔

یوکرین کے مطابق جنگ کے باوجود اس کی زرعی برآمدات، جن میں گندم، خوردنی تیل اور تیل دار بیج شامل ہیں، بدستور ملکی آمدنی کا اہم ذریعہ ہیں۔ اپریل میں یوکرین نے اپنی سمندری حدود میں ایک غیر ملکی جہاز کو روک لیا تھا جس پر چوری شدہ اناج کی ترسیل کا الزام تھا اور گزشتہ برس بھی ایک جہاز اور اس کے کپتان کو اسی شبے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

یورپی یونین اب تک روس کے نام نہاد ''شیڈو فلیٹ‘‘سے وابستہ 342 بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کر چکی ہے، جن کے ذریعے ماسکو تیل، ہتھیار اور اناج پر مغربی پابندیوں کو چکمہ دیتا ہے۔ روس ان پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتا ہے۔

یوکرینی قانون کے مطابق، مقبوضہ علاقوں میں یوکرینی کسانوں یا دیگر تجارتی اداروں کی روسی اداروں سے کسی قسم کی رضاکارانہ تجارت ممنوع ہے۔

یوکرین نے بنگلہ دیشی حکومت کو بھیجے گئے چار میں سے ایک خط میں خبردار کیا کہ ''چوری شدہ گندم‘‘ کی خریداری پر بنگلہ دیش کو ''سنگین نتائج‘‘ بھگتنا پڑ سکتے ہیں اور یہ تجارت ''انسانی المیے کو ہوا دیتی ہے۔‘‘

ایک روسی اناج تاجر نے، شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ روسی بندرگاہ پر، جب گندم برآمد کے لیے لادی جاتی ہے، تو اس کی اصلیت کا پتا چلانا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ کیونکہ اس تاجر کے بقول، ''یہ نہ تو سونا ہے نہ ہی ہیرے۔ گندم میں شامل اجزاء سے اس کی شناخت ممکن نہیں۔‘‘

شکور رحیم، روئٹرز کے ساتھ

ادارت: امتیاز احمد

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یورپی یونین بنگلہ دیش چوری شدہ

پڑھیں:

توہین مذہب کے جھوٹے الزام پر بھی وہی سزا رکھی جائے، جو ملزم کی ہے، علامہ سبطین سبزواری

مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت(ص) پر ہماری جانیں قربان، مگر توہین مذہب کے نام پر کاروبار کا راستہ روکنا ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین مذہب کیس کی سماعت کے دوران جو حقائق منظر عام پر آئے، چشم کشا ہیں، تحقیقاتی کمشن کی تشکیل کا فیصلہ قابل تحسین، تائید کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مطالبہ کیا ہے کہ توہین مذہب کے جھوٹے الزام پر بھی وہی سزا رکھی جائے، جو مجرم کیلئے ہے، تاکہ اسلام اور پاکستان کی بدنامی کو روکا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت پر ہماری جان مال عزت و آبر و قربان، توہین رسالت(ص) کے کسی ملزم کو سزا سے نہیں بچنا چاہیئے، مگر توہین مذہب کے نام پر ہونیوالے کاروبار کا راستہ روکنا ہوگا۔

انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ ماضی میں جب بھی توہین مذہب کے نام پر کوئی اندوہناک واقعہ رونما ہوا تو حکومت کی طرف سے قوم کو یقین دہانی کروائی گئی کہ اس قانون میں ترمیم کرنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے اور پارلیمنٹ اس پر قانون سازی کرے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ کہا جاتا رہا کہ جو کوئی توہین مذہب کا غلط استعمال اور جھوٹا الزام عائد کرے گا تو مدعی کو وہی سزا دی جائے گی، جو اس ملزم پر الزام ثابت ہونے کی صورت میں دی جاتی ہے، لیکن زمینی حقائق یہ ہیں کہ ابھی تک کچھ بھی نہیں ہوا ۔ مذہب کا نام لے کر جذبات بھڑکائے جاتے ہیں تاکہ اپنے مقاصد حاصل کیے جا سکیں، وہ بھاری رقوم بٹورنے کی شکل میں ہوں، ذاتی دشمنی کی تسکین یا مخالف فرقے کے کسی فرد کو پھنسانے کی شکل میں ہوں مگر افسوس کہ آج تک پارلیمنٹ میں اس بابت قانون سازی کا مطالبہ پورا نہیں کیا کہ توہین مذہب کا الزام لگانے والوں کو بھی وہی سزا ملے جو توہین کے مرتکب افراد کیلئے مخصوص ہے۔

شیعہ علما کونسل کے رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں توہین مذہب کیس کی سماعت کے دوران جو حقائق منظر عام پر آئے ہیں، چشم کشا ہیں کہ کس انداز سے توہین مذہب کے نام پر لوگوں کو بلیک میل کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا عدالت کی طرف سے تحقیقاتی کمشن کی تشکیل کا فیصلہ قابل تحسین ہے، ہم اس فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ اچھا ہے۔ توہین مذہب کیس کمشن پر عملدرآمد کر کے بہت سے لوگوں کی عزت و آبرو اور زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ توہین مذہب قوانین کو ہتھیار بنا کر سادہ لوگوں کو بلیک میل کرنے کا دھندہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہوں نے نوجوانوں کی زندگیوں کو برباد کیا ہے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا ہے کہ توہین مذہب کا جھوٹا الزام لگانے والے کسی ایک شخص کو بھی سزا ملی ہوتی تو آج جو واقعات توہین مذہب کے نام پر سامنے آئے ہیں، یہ کبھی نہ ہوتے۔

متعلقہ مضامین

  • بارسلونا میں چوری ہونیوالی گھڑی کتنی پرانی اور اس کی مالیت کتنی تھی،عبدالقادرگیلانی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتا دیا
  • بچی سے زیادتی کا الزام، بھارتی کرکٹر پر بڑی پابندی لگ گئی
  • توہین مذہب کے جھوٹے الزام پر بھی وہی سزا رکھی جائے، جو ملزم کی ہے، علامہ سبطین سبزواری
  • یورپی رہنماؤں کا یوکرین کے حق میں اظہارِ یکجہتی، ٹرمپ پیوٹن ملاقات سے قبل خدشات میں اضافہ
  • علی امین گنڈاپور کا ایک بار پھرعوامی مینڈیٹ چوری اور آئین کی پامالی کا الزام
  • یوکرین اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی روس کو نہیں دیگا، زیلنسکی
  • یوکرین علاقہ چھوڑے تو اسےنیٹو رکن بنانےکا وعدہ کیاجائے، یورپی ممالک کی امریکا کو تجویز
  • یوکرین کے بغیر کیے گئے فیصلے امن نہیں لا سکتے‘روس کو زمین نہیں دیں گے.زیلنسکی
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر سے اہم ملاقات کی تاریخ کا اعلان کردیا
  • ٹرمپ اور پیوٹن کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ کے بعد تاریخی ملاقات الاسکا میں ہوگی