فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی: ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ افواجِ پاکستان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی سیاسی جماعتوں سے بات چیت میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوج صرف ریاست پاکستان سے بات کرتی ہے، جو آئین کے تحت منتخب حکومت کے ذریعے کام کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جو بھی وقت کی حکومت ہو، وہی ریاست کی نمائندہ ہوتی ہے اور افواجِ پاکستان اس کے تحت فرائض انجام دیتی ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ ہم بارہا یہ بات دہرا چکے ہیں کہ سیاستدانوں کو ایک دوسرے سے بات کرنی چاہیے، افواجِ پاکستان کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔ سیاسی عدم استحکام کا الزام فوج پر لگانے کا جواز نہیں، اگر کسی کو شکایت ہے تو وہ اُن سیاسی قوتوں سے سوال کریں جو خود فوج کو متنازع بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوج پر طرح طرح کی افواہیں اور الزامات لگائے گئے، ان میں یہ تاثر بھی شامل تھا کہ فوج اپنے فرائض ادا نہیں کر رہی یا سیاست میں مداخلت کر رہی ہے۔ لیکن جب معرکہ حق کا وقت آیا، تو کیا فوج نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں یا نہیں؟ کیا قوم نے کسی بھی سطح پر افواج کی کمی محسوس کی؟ بالکل نہی
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سے بات
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد کی چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا سے ملاقات
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاچیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سرکاری دورے پر آئے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا سے ملاقات میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی ماحول پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
دونوں افواج کے قائدین نے اس موقع پر دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو سراہا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے پاک فوج کی قربانیوں اور علاقائی امن کےلیے کوششوں کو سراہا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔