وفاقی وزراکی تنخواہوں میں اضافے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
وفاقی وزراکی تنخواہوں میں اضافے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں اضافے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دیدی گئی۔قومی اسمبلی نے زہرہ ودودفاطمی کی متعارف کردہ ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی۔
ترمیم کی منظوری گزشہ روزفنانس بل کی منظوری کے دوران لی گئی،ترمیم کے ذریعے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہ ارکان اسمبلی کے برابرکردی گئی،وزراکی تنخواہوں میں اضافے کو سرکاری افسران کی تنخواہوں سے غیر منسلک کر دیا گیا۔
1975کے ایکٹ کے مطابق وزراکی تنخواہوں میں اضافہ سول سرونٹس کی تنخواہوں سے منسلک تھا،ترمیم سے قبل وفاقی وزرا کی تنخواہ سول سرونٹس کی تنخواہ میں اضافے کے بعد خود بخود بڑھ جاتی تھی،ترمیم کے ذریعے خود بخودکا لفظ ختم کر کے وقتافوقتا کر دیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا،پاکستان نے بھارت کا جو علاج کرنا تھا وہ کردیا، خواجہ آصف آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا،پاکستان نے بھارت کا جو علاج کرنا تھا وہ کردیا، خواجہ آصف سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائیگا اچھے تعلقات کا یہ مطلب نہیں کہ غلط چیز میں بھی امریکا کا ساتھ دیں، اسحاق ڈار مون سون سیزن کا آغاز،ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سی ڈی اے متحرک نائب وزیراعظم جولائی میں امریکا سمیت 4 اہم ممالک کا دورہ کریں گے آئندہ برس حج کے خواہشمندوں کیلئے حکومت کا بڑا اعلان، آخری تاریخ مقررCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی تنخواہوں میں اضافے وزراکی تنخواہوں میں میں اضافے کے کی منظوری بھارت کا
پڑھیں:
سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر، بل اتفاق رائے سے منظور
ویب ڈیسک: سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کردی گئیں ہیں، اس حوالے سے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنس کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار نے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کا بل پیش کیا ہے۔ ممبران کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کے بل کی ایوان میں مرحلہ وار منظوری دی گئی۔ تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کرنے پر تمام اراکین نے ڈیسک بجا کر بل کی حمایت کی۔ جس کے بعد سندھ اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کا بل منظور اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
بل کے مطابق اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اس کا فیصلہ اسپیکر کی جانب سے بنائی گئی اسپیشل کمیٹی کرے گی۔
ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ سندھاسمبلی کے تمام ممبران نے اس بل کی حمایت کی اور کہیں سے بھی مخالفت سامنے نہیں آئی۔ تمام ممبرز نے بل کی حمایت میں ڈیسک بجائے۔ اس موقع پر نثار کھوڑو نے مذکورہ بل میں پبلک کمیٹی کا ذکر نہ ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کا مطلب کمیٹی ہوتا ہے، چاہے وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیوں نہ ہو۔
د بھارت کی امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری روکنے کی میڈیا رپورٹ کی تردید
منظوری کے بعد نئی تنخواہوں اور مراعات پر یکم جولائی 2025 سے عملدرآمد ہوگا۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپکر اور کابینہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا۔ اپوزیشن لیڈر کا اسٹیٹس صوبائی وزیر کے برابر ہوگیا ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی کی مجموعی پرانی تںخواہ ایک لاکھ 51 ہزار روپے تھی۔ پرانی تنخواہ 50 ہزار اور ہاؤس رینٹ 45 ہزار روپے تھا۔ اس کے علاوہ ٹیلی فون الاونس 10 ہزار اور آفس چارجز 15 ہزار روپے تھے۔ یوٹیلیٹی الاؤنس 15 ہزار دیگر الاؤنس 15 اور کار الاؤنس ایک ہزار تھا۔
ڈالر کی قیمت گرگئی
ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں میں 190 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں 500 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہ پنجاب کے برابر 4 لاکھ کردی گئی ہے۔ اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 76 ہزار روپے سے بڑھا کر 4 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ اسی طرح صوبائی وزرا کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار روپے کی گئی ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ 25 ہزار روپے سے بڑھ کر 9 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے سے بڑھ 7 لاکھ 75 ہزار روپے ہوگی۔ اس کے علاوہ پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہ 83 ہزار روپے سے بڑھا کر 4 لاکھ 51 ہزار روپے جبکہ اسپیشل اسسٹنٹ کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے رحمت العالمین و خاتم النبیینﷺ اتھارٹی کے پانچ ارکان تعینات کردیے
صوبائی حکومت کے مشیروں کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار روپے کردی گئی ہے۔