بجٹ میں معاشی استحکام، اور بیرون ملک محنت کشوں کے لیے سہولتوں کے نئے راستے کھولے گا. چوہدری سالک حسین
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2025ء) قومی اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کو کثرتِ رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پارلیمنٹ میں موجود مختلف ارکانِ قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔
(جاری ہے)
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں پیش کیا گیا بجٹ میں معاشی استحکام، اور بیرون ملک محنت کشوں کے لیے سہولتوں کے نئے راستے کھولے گا۔ اوورسیز کی طرف سے بھیجے گئے ریمیٹنسز پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، آج صبح 10 بجے سپل ویز کھولے جائیں گے
راول ڈیم میں پانی کی سطح 1 ہزار 751 فٹ تک پہنچنے پر آج 11 اگست 2025 بروز پیر صبح 10 بجے سپل ویز کھولے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے آفس کی طرف سے جاری کردہ الرٹ میں شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
راول ڈیم الرٹ
راول ڈیم میں پانی کی سطح 1 ہزار 751 فٹ ہونے پر آج 11 اگست 2025 صبح 10 بجے سپل ویز کھولے جائیں گے، شہریوں سے التماس ہے کہ ندی نالوں کے قریب جانے سے پرہیز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں
— DC Islamabad (@dcislamabad) August 11, 2025
واضح رہے کہ سپل ویز کھولنے کا فیصلہ پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کو کنٹرول کرنے اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے، اس لیے قریبی علاقوں کے رہائشی الرٹ رہیں۔
مزید برآں، ریسکیو اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راول ڈیم