Islam Times:
2025-09-26@06:44:56 GMT

قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں، جنرل عاصم منیر

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں، جنرل عاصم منیر

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز ، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں افواج کے کردار پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈمارشل عاصم منیرنے کہا ہے کہ نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرنے سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کےزیرِ تربیت افسران سے ملاقات کی۔    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز ، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں افواج کےکردارپرگفتگو کی جب کہ آرمی چیف نے ریاستی نظم ونسق کے ڈھانچےمیں باصلاحیت سول بیوروکریسی کے ناگزیر کردارکو بھی اجاگر کیا۔ آرمی چیف نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں اور قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔    آئی ایس پی آر کے مطابق کامن ٹریننگ پروگرام کے شرکا نے سینئر عسکری قیادت سے براہ راست ملاقات اور فوج کےاسٹریٹیجک وژن، آپریشنل تیاری، قومی ترقی میں کردار کو سمجھنے کےاس موقع کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات سوال و جواب کے بامقصد سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق

پڑھیں:

شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ون آن ون ملاقات طے پاگئی جس کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اشارہ دیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اینکر پرسن محمد مالک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات طے پاگئی ہے جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ کیا وہ ان خبروں کی تصدیق کرسکتے ہیں؟

اس سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے بھی اس ملاقات کے بارے میں سنا ہے لیکن وہ ابھی اس کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

تقرر و تبادلے

اگر  ان خبروں کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ شہباز شریف اور ٹرمپ کی دوسری ملاقات ہوگی۔ وزیر اعظم اس وقت نیو یارک میں موجود ہیں جہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، ان کی دیگر اسلامی ملکوں کے رہنماؤں کے ساتھ بھی صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک ملاقات شیڈول ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہمراہ
  • وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
  • وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر سے ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک ہوئے  
  • پاک امریکا سربراہ ملاقات ختم، شہباز شریف وائٹ ہاؤس سے نیویارک روانہ ہو گئے, فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہمراہ تھے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے، صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوگی
  • صدر ٹرمپ اور شہباز شریف کی ملاقات آج وائٹ ہاؤس میں ہوگی، آرمی چیف عاصم منیر بھی شریک ہوں گے
  • صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کی آج ملاقات، آرمی چیف عاصم منیر بھی شریک ہوں گے
  • شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی
  • شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ، میٹنگ 25 ستمبر کو وائٹ ہا ئوس میں ہوگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی موجودگی کا امکان