کراچی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع، دو افراد جاں بحق، متعدد علاقے بجلی سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں ہفتہ کی رات ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی نظام زندگی متاثر ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جب کہ دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق، گلشن اقبال، رضویہ، ناظم آباد، لیاقت آباد، شریف آباد، عزیز آباد، دستگیر، حسین آباد، گولیمار، جہانگیر آباد، عثمانیہ سوسائٹی اور دیگر علاقوں میں بارش کے آغاز کے بعد سے بجلی بند ہے۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ رات 11 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جو تاحال بحال نہیں کی جا سکی۔
شہریوں نے شکایت کی ہے کہ کے-الیکٹرک کی ہیلپ لائن پر کال کرنے کے باوجود کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جا رہا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق، کے-الیکٹرک کا نظام نہ صرف بوسیدہ ہو چکا ہے بلکہ معمولی بارش کے بعد بھی متعدد فیڈرز ٹرپ ہو جاتے ہیں، جب کہ اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل بھی برقرار ہیں۔
دوسری جانب بارش کے دوران دو مختلف افسوسناک واقعات پیش آئے۔ لیاری کے علاقے بکرا پیڑی پل کے نیچے دیوار گرنے سے ایک شخص ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسرا واقعہ سائٹ ایریا کے لیبر اسکوائر ممتاز مسجد کے قریب پیش آیا جہاں ایک کمپنی میں کرنٹ لگنے سے 22 سالہ نوجوان کامران ولد اصغر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
’میرا گھر میرا آشیانہ‘ اسکیم دوبارہ شروع، کون کون فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ’میرا گھر میرا آشیانہ‘ اسکیم دوبارہ متعارف کرا دی ہے جس کے تحت پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے شہری 20 لاکھ سے 35 لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔
مرکزی بینک کے مطابق قرضہ گھر، فلیٹ یا پلاٹ خریدنے اور گھر کی تعمیر کے لیے فراہم کیا جائے گا۔
اس اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ 5 مرلہ یا 1360 مربع فٹ کے گھر یا فلیٹ کی خریداری ممکن ہوگی۔ قرض کا دورانیہ 20 سال رکھا گیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے 10 سال تک سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام روایتی و اسلامی بینک، مائیکرو فنانس بینک اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن (HBFC) اس اسکیم کے تحت قرض فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:’اپنی چھت اپنا گھر اسکیم‘ کے تحت قرضوں کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا
بینک کائیبور پلس 3 فیصد کے حساب سے پرائسنگ کریں گے۔ صارفین کو 20 لاکھ روپے تک قرض 5 فیصد شرح سود پر اور 35 لاکھ روپے تک قرض 8 فیصد شرح سود پر ملے گا۔
واضح رہے کہ اس اسکیم کے تحت قرض کی پروسیسنگ کی کوئی فیس نہیں رکھی گئی ہے، جس کا مقصد متوسط اور نچلے طبقے کے شہریوں کے لیے اپنے گھر کی خریداری یا تعمیر کو آسان بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ بینک قرض قرض اسکیم میرا گھر میرا آشیانہ