پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی ضامن ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی ضامن ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی ضامن ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے آرمی آڈیٹوریم میں ملاقات کی، نشست میں پاک فوج کے زمانہ امن اور دیگر حوالوں سے امور پر بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے قومی سکیورٹی سمیت داخلی وبیرونی چیلنجز پر اظہار خیال کیا، سول اور ملٹری قیادت کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا، سید عاصم منیر نے خطے میں امن واستحکام کیلئے مسلح افواج کے متحرک کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سول بیوروکریسی کا ریاستی نظم ونسق میں کلیدی کردار ہے، پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی ضامن ہے، انہوں نے افسران کو تلقین کی کہ قوم کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کے اعلیٰ معیار پر پورا اتریں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افسران کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے آپریشنل علاقوں میں فارمیشنز کے ساتھ منسلک رہے، زیر تربیت افسروں نے تینوں افواج سے متعلق تجربہ حاصل کیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق افسران نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے وژن اور پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمخصوص نشستیں کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا گیارہ رکنی آئینی بینچ ٹوٹ گیا مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا گیارہ رکنی آئینی بینچ ٹوٹ گیا سیزفائر کے بعد ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے اور اربوں ڈالر امداد ملنے کا امکان وزیر اعظم شہباز شریف کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطہ ،پاک امریکاتعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام جاری... پی ٹی آئی کا سابق فاٹا میں ٹیکس کے نفاذ کی صورت میں بھرپور مزاحمت کا اعلان سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر سنگین الزامات، فساد کی جڑ قرار دے دیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ا ئی ایس پی ا
پڑھیں:
اسلام آباد میں ایک شخص فیلڈ مارشل سے پیار کے اظہار کیلئے ٹاور پر چڑھ گیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت کے ہائی سیکیورٹی زون کشمیر چوک میں ایک شخص بلند و بالا ٹاور پر چڑھ گیا اس صورتحال پر ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان ، ریسکیو اہلکاروں سمیت پہنچ گئے اور ٹاور کی چوٹی پر چڑھے شخص سے کہا کہ وہ نیچے آجائے اور اپنا معاملہ بتائے جب وہ نیچے اترا تو اس نے کہا کہ میرا نام محسن ہے اور شہزاد ٹاؤن کا رہنے والا ہوں مجھے اپنے آرمی چیف سید عاصم منیر سے پیار ہے جس کے اظہار کیلئے بلندی پر چڑھ گیا جب ایس ایس پی آپریشنز نے گاڑی منگوا ئی اور محسن کو ساتھ لے جانے لگے تو محسن نے ایس پی صاحب زندہ باد کا نعرہ لگایا اور پولیس کے ساتھ چل پڑا پولیس نے بتایا کہ محسن اسلام آباد میں اس سے پہلے جناح سپر ، راول ڈیم چوک اور اسلام آباد کلب کے نزدیک ٹاورز پرچڑھ چکا ہے یہ اس کا ٹاور پر چڑھ جانے کا چوتھا واقعہ ہے ۔