شہدا کاخون قومی قوت کی بنیاد ہے احسان کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے،فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
شہدا کے شہید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،میجر معیز عباس شاہ کی عظیم قربانی بہادری، حب الوطنی کی اعلیٰ ترین روایتوں کی مظہر ہے،عاصم منیرکا خراج تحسین پیش
شہیدمیجر معیزعباس کی نمازِ جنازہ اداکردی گئی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، اعلیٰ عسکری و سول حکام، افسران اور جوانوں نے شرکت کی ،آئی ایس پی آر
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء کے احسانات کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ہمارے شہدا کا خون ہماری قومی قوت کی بنیاد ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، انہوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران شہادت پائی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ (عمر 37 سال، ضلع چکوال کے رہائشی) کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، نمازِ جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وفاقی وزیر داخلہ، اعلیٰ عسکری و سول حکام، افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر سید معیز عباس شاہ نے دشمن کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا، اُن کی یہ عظیم قربانی بہادری، ایثار اور حب الوطنی کی اعلیٰ ترین روایتوں کی مظہر ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ پوری قوم اُن کی شہادت پر غمزدہ بھی ہے اور اُن پر فخر بھی کرتی ہے، ہم اپنے شہدا کے احسانات کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ہمارے شہداء کا خون ہماری قومی قوت کی بنیاد ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ شہید کی میت اُن کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہے جہاں اُنہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: معیز عباس شاہ فیلڈ مارشل
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ، سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے ٹامپا میں سینٹکام کمانڈر کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی اور جنرل مائیکل ای کرلا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دوطرفہ عسکری تعاون کے فروغ میں کردار کی تعریف کی۔آرمی چیف نے اس موقع پر ایڈمرل بریڈ کوپر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پاک امریکہ عسکری تعاون کے تسلسل پر اعتماد کا اظہاربھی کیا.آرمی چیف نے دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.ملاقات کے دوران آرمی چیف نے جنرل ڈین کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔دوسری جانب فیلڈ مارشل کی دوست ممالک کے عسکری سربراہان سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں روشن مستقبل پر اعتماد رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے بیرون ملک پاکستانیوں پر سرمایہ کاری کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
بعد ازاں پاکستانی کمیونٹی نے ملکی ترقی میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہاربھی کیا