دہشت گردی کےخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،امریکا،چین
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد بین الاقوامی برادری نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتے ہیں، ہم جاں بحق افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے ہم پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب چینی سفارت خانہ نے بھی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔
چینی حکام نے کہا کہ وہ اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر جین نے بھی اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہے، اور دہشت گردانہ حملوں کے خلاف دنیا بھر میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا جا رہا ہے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد، کچہری میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہیں، فتح محمد رضوی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے مطالبہ کیا کہ اس سانحے کی تحقیقات شفاف ہوں اور ملوث عناصر کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید فتح محمد رضوی نے دارلحکومت اسلام آباد میں کچہری میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشتگردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے مطالبہ کیا کہ اس سانحے کی تحقیقات شفاف ہوں اور ملوث عناصر کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔